سراج الحق

پاکستان کی پوری سیاسی قیادت غزہ کو بچانے کی جدوجہد میں شریک ہو۔ سراج الحق

لاہور (پاک صحافت) سراج الحق کا کہنا ہے کہ پاکستان کی پوری سیاسی قیادت غزہ کو بچانے کی جدوجہد میں شریک ہو۔

تفصیلات کے مطابق امیر جماعت اسلامی پاکستان سراج الحق نے ٹھوکر نیاز بیگ پر عوامی اجتماع اور مختلف مدارس میں دعوتی تقریبات سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ حکمران، سیاسی قیادت محض بیانات دینے سے بری الذمہ نہیں ہوسکتے۔ اسرائیلی جارحیت پر مسلمان حکمرانوں کی خاموشی افسوس ناک ہے۔ اس موقع پر سیکرٹری جنرل امیر العظیم بھی موجود تھے۔

سراج الحق نے مزید کہا کہ او آئی سی سربراہی اجلاس کے نتائج امت کی توقعات کے برعکس تھے۔ امریکا کے خوف سے غزہ کی مدد کے لیے عملی اقدامات کا اعلان نہیں کیا گیا۔ نگران حکومت آنکھیں بند کر کے آئی ایم ایف کی ڈکٹیشن لے رہی ہے، نگرانوں کو پالیسی معاملات پر فیصلوں کا اختیار نہیں۔ مہنگائی نے عوام کی زندگی جہنم بنا دی، آٹے کی قیمت 150 فی کلو تک پہنچ گئی، لوگ خودکشیاں کر رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ حیران ہوں ہر حکومت نے عوام کے بجائے آئی ایم ایف کی تابعداری کی۔ ملک پر سالہاسال سے مسلط حکمران طبقات ایک اور موقع مانگ رہے ہیں۔ یہ سو سال بھی اقتدار میں رہے تو بہتری نہیں آئے گی۔ قوم بہتر مستقبل، ملک کی ترقی و خوشحالی کے لیے جماعت اسلامی کو موقع دے۔

یہ بھی پڑھیں

بشام، چینی انجینئرز پر حملے میں ملوث 4 دہشتگرد گرفتار

بشام (پاک صحافت) خیبر پختونخوا کے شہر بشام میں چینی انجینئرز پر خودکش حملے میں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے