آئی ایم ایف

پاکستانی معیشت درست سمت میں گامزن، آئی ایم ایف رپورٹ میں مثبت اشارے

اسلام آباد (پاک صحافت) آئی ایم ایف کا کہنا ہے کہ جولائی 2023 سے پاکستانی معیشت کی سمت درست رہی ہے اور رواں مالی سال معاشی شرح نمو دو فیصد رہنے کا امکان ہے۔

تفصیلات کے مطابق آئی ایم ایف نے پاکستانی معیشت کے بارے میں جو رپورٹ جاری کی ہے اس میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ پاکستان کو توانائی کے شعبے میں تاحال اصلاحات کی ضرورت ہے۔ پاکستان نے معاشی بہتری کیلئے جولائی سے ستمبر تک تمام اہداف حاصل کیے ہیں، تاہم توانائی شعبے میں اصلاحات کی ضرورت ہے۔ بجلی کی پیداواری لاگت زیادہ ہے۔

آئی ایم ایف کے مطابق پاکستان میں زرعی شعبہ 5.1 فیصد کی شرح سے ترقی کر رہا ہے اور صنعتی شعبہ مشکلات کا شکار ہے جس کی شرح نمو محض 2.5 فیصد رہی۔ پاکستان نے ڈالر کی اسمگلنگ کی روک تھام کو سرحدوں پر کنٹرول کیا ہے۔ مئی 2023 میں مہنگائی کی شرح 36 فیصد تھی، اکتوبر 2023 میں مہنگائی کی شرح 26.8 رہی۔

اسی طرح رواں مالی سال پاکستان میں بے روزگاری کی شرح 8 فیصد رہنے کی توقع ہے جبکہ گزشتہ مالی سال بے روزگاری کی شرح 8.5 فیصد تھی۔ رواں مالی سال محصولات اور گرانٹس جی ڈی پی کے 12.5 فیصد رہ سکتی ہیں۔ رواں مالی سال بجٹ خسارہ جی ڈی پی کے 7.6 فیصد رہنے کا امکان ہے۔

یہ بھی پڑھیں

پاکستان نے کسی غیر ملکی قوت کو اڈے دینے کی باتیں بے بنیاد قرار دے دیں

اسلام آباد (پاک صحافت) پاکستان نے کسی غیر ملکی قوت کو اڈے دینے کی باتیں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے