چوہدری سالک حسین

مسلم لیگ ق کسی سیاسی جماعت میں ضم نہیں ہوگی، چوہدری سالک

لاہور (پاک صحافت) مسلم لیگ ق کے سینئر رہنما رکن قومی اسمبلی چوہدری سالک حسین نے کہا ہے کہ مسلم لیگ ق کسی سیاسی جماعت میں ضم نہیں ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ قیادت میں بھرپور سیاسی قوت کے ساتھ انتخابات میں اتریں گے اور پہلے سے زیادہ قومی و صوبائی اسمبلی کی سیٹیں حاصل کریں گے۔

تفصیلات کے مطابق چوہدری سالک حسین نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سیاست میں خدمت کے جزبے سے قدم رکھا، ہمیشہ شرافت، ایمانداری اور رواداری کا والد کا پڑھایا ہوا سبق آگے لے کر چلا اور آئندہ بھی اسی جزبے سے سیاست کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ ایمانداری کی سیاست میں نقصان زیادہ اور فائدے کم ہیں وہ خود اس کی زندہ مثال ہیں۔

واضح رہے کہ چوہدری سالک حسین نے مزید کہا کہ وہ ن لیگ میں سب کا احترام کرتے ہیں جتنا میاں شہباز شریف انہیں عزت و احترام دیتے ہیں اتنا ہی میاں نواز شریف اور مریم نواز بھی اتنا ہی احترام دیتے ہیں، لہٰذا انہیں سب کے ساتھ ڈیل کرنے میں کوئی پریشانی نہیں۔

یہ بھی پڑھیں

خرم دستگیر

سب سے زیادہ تنقید پارلیمان کے نمائندوں پر ہوتی ہے۔ خرم دستگیر

لاہور (پاک صحافت) خرم دستگیر کا کہنا ہے کہ سب سے زیادہ تنقید پارلیمان کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے