راجہ پرویز اشرف

جمہوریت کے تسلسل کیلئے شفاف انتخابات ناگزیر ہیں، راجہ پرویز اشرف

اسلام آباد (پاک صحافت) قومی اسمبلی کے اسپیکر راجہ پرویز اشرف کا کہنا ہے کہ جمہوریت کے تسلسل اور جمہوری اقدار کے فروغ کے لیے شفاف انتخابات ناگزیر ہیں۔

تفصیلات کے مطابق اسپیکر قومی اسمبلی نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ 16 نومبر 1988ء کا دن پاکستانی جمہوری تاریخ میں ہمیشہ یاد رکھا جائے گا، اس دن پاکستانی عوام نے پیپلز پارٹی کو اپنی حقیقی نمائندہ جماعت کے طور پر منتخب کیا۔ انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی عوام کے مینڈیٹ کا احترام کرتی ہے اور عوامی طاقت پر یقین رکھتی ہے، پیپلز پارٹی جب بھی اقتدار میں آئی عوام کے ووٹ کے ذریعے آئی۔

واضح رہے کہ راجہ پرویز اشرف نے کہا کہ شہید محترمہ بینظیر بھٹو کو اسلامی دنیا کی پہلی خاتون منتخب وزیرِ اعظم بننے کا اعزاز حاصل ہے، انہوں نے پاکستان میں جمہوریت کی بحالی اور مضبوطی کے لیے بے مثال قربانیاں دیں۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ آئین کی بالادستی اور قانون کی حکمرانی کسی بھی معاشرے میں جمہوری اقدار کے فروغ کے لیے ضروری ہے، ملک میں جمہوریت کے تسلسل کے لیے شہید بینظیر بھٹو اور شہید ذوالفقار علی بھٹو کے ویژن کو اپنانے کی ضرورت ہے۔

یہ بھی پڑھیں

بشام، چینی انجینئرز پر حملے میں ملوث 4 دہشتگرد گرفتار

بشام (پاک صحافت) خیبر پختونخوا کے شہر بشام میں چینی انجینئرز پر خودکش حملے میں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے