پرویز خٹک

بانی پی ٹی آئی جنرل فیض کو سپورٹ اور انکی مدد کرتے تھے، پرویز خٹک

نوشہرہ (پاک صحافت) پاکستان تحریک انصاف پارلیمنٹیرینز (پی ٹی آئی پی) کے سربراہ پرویز خٹک نے کہا ہے کہ جنرل فیض (سابق ڈی جی آئی ایس آئی) کے ساتھ بانی پی ٹی آئی کے اچھے تعلقات تھے، وہ جنرل فیض کو سپورٹ کرتے اور ان کی مدد کرتے تھے۔

تفصیلات کے مطابق میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پرویز خٹک نے کہا کہ کوئی آپ کو لے کر آئے اور آپ اس کی نہ سنیں تو نتیجہ آپ کے سامنے ہے۔ انہوں نے کہا کہ آپ سارا وقت کسی سے اپنی خدمت نہیں کرا سکتے، کچھ سننا بھی پڑتا ہے۔

واضح رہے کہ پرویز خٹک کا کہنا تھا کہ فیصلے یک طرفہ نہیں ہوتے، خان صاحب اپنی مرضی کراتے تھے اور کسی کی رائے نہیں لیتے تھے۔ سربراہ پی ٹی آئی پارلیمنٹیرین نے کہا کہ سابق وزیراعظم اسٹیبلشمنٹ کے ساتھ بھی ایسا ہی کرتے تھے۔

یہ بھی پڑھیں

سیکیورٹی فورسز

ڈیرہ اسماعیل خان میں خفیہ اطلاع پر آپریشن، 2 دہشتگرد ہلاک

ڈیرہ اسماعیل خان (پاک صحافت) سیکیورٹی فورسز کی جانب سے ڈیرہ اسماعیل خان میں خفیہ …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے