پارلیمنٹ

توہین پارلیمنٹ بل 2023 متفقہ طور پر منظور

اسلام آباد (پاک صحافت) قومی اسمبلی نے توہین پارلیمنٹ بل 2023 متفقہ طور پر منظور کر لیا ہے۔ خیال رہے کہ توہین پارلیمنٹ بل چیئرمین قائمہ کمیٹی برائے قواعد و ضوابط و استحقاق رانا قاسم نون کی جانب سے پیش کیا گیا۔

تٖفصیلات کے مطابق پارلیمنٹ یا اس کی کسی کمیٹی کی تحقیر یا کسی ایوان، رکن کا استحقاق مجروح کرنے پر سزا ہو گی۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر تعلیم رانا تنویر نے کہا کہ پارلیمان سپریم ادارہ ہے، یہاں پر کوئی کام ہوتا ہے اس کو ٹیک اوور کیا جاتا ہے۔

واضح رہے کہ رانا تنویر نے مزید کہا کہ توہین پارلیمنٹ پر قانون سازی وقت کی ضرورت تھی، ہر ادارے کی توہین کا کوئی نہ کوئی قانون ہے۔  رانا تنویر کا کہنا ہے کہ توہین پارلیمان پر کوئی قانون نہیں تھا، پارلیمنٹ کے کمیٹیوں کے رولز میں بھی تبدیلی کی ضرورت ہے۔

یہ بھی پڑھیں

بشام، چینی انجینئرز پر حملے میں ملوث 4 دہشتگرد گرفتار

بشام (پاک صحافت) خیبر پختونخوا کے شہر بشام میں چینی انجینئرز پر خودکش حملے میں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے