مریم نواز

مریم نواز کی یوتھ کوآرڈینیٹرز کو گلی، محلے اور گاوں تک پارٹی کو متحرک کرنے کی ہدایت

لاہور (پاک صحافت) مریم نواز نے یوتھ کوآرڈینیٹرز کو گلی، محلے اور گاوں تک پارٹی کو متحرک کرنے کی ہدایت کردی ہے۔

تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ (ن) کی چیف آرگنائزر مریم نواز کی زیر صدارت لاہور میں پارٹی کا اجلاس منعقد ہوا۔ اس موقع پر پنجاب کے صوبائی حلقوں میں یوتھ کوآرڈینیٹرز کا تقرر کیا گیا اور جس کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا۔ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے مریم نواز نے یوتھ کو آرڈینیٹرز کو گلی، محلے اور گاﺅں تک پارٹی کو متحرک کرنے کی ہدایت کی ہے۔

مریم نواز کا کہنا تھا کہ نوجوان لیڈر شپ کو ان کی اہلیت اور صلاحیتوں کی بنیاد پر ذمہ داریاں دی جائیں گی۔ پاکستان کی روایتی سیاست بدل رہی ہے، آپ کو بھی سیاست کا انداز بدلنا ہوگا۔ پارٹی کو گراونڈ لیول پر مضبوط کرنے کے لیے دن رات کام کرنا ہوگا۔ مسلم لیگ (ن) ہی پاکستان کا مستقبل ہے۔

انہوں نے کہا کہ دشمن بھی ن لیگ کی کارکردگی اور اس کے منصوبوں سے انکار نہیں کرسکتا۔ قوم نے انتشار اور فساد کی سیاست مسترد کر دی، ترقی، خوشحالی اور کامیابی قوم کا مقدر ہے، اب آنے والا وقت آپ سب کا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

عظمی بخاری

خیبرپختونخواہ کے لوگ 10 سال سے تبدیلی کے عذاب میں مبتلا ہیں۔ عظمی بخاری

لاہور (پاک صحافت) عظمی بخاری کا کہنا ہے کہ خیبرپختونخواہ کے لوگ 10 سال سے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے