الیکشن کمیشن

چیئرمین پی ٹی آئی پر 22 اگست کو فرد جرم عائد کریں گے، الیکشن کمیشن

اسلام آباد (پاک صحافت) الیکشن کمیشن آف پاکستان نے کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین پر 22 اگست کو فرد جرم عائد کریں گے۔ ممبر الیکشن کمیشن اکرام اللّٰہ خان نے کہا کہ آج تو چیئرمین پی ٹی آئی پر فرد جرم عائد کرنا تھی، فرد جرم عائد کرنے کے لیے ان کی حاضری لازمی ہے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین کے خلاف توہین الیکشن کمیشن کیس کی سماعت ہوئی۔ چئیرمین پی ٹی آئی کے وکیل شعیب شاہین الیکشن کمیشن میں پیش ہوئے۔ وکیل شعیب شاہین نے کہا کہ کل میں سمجھا کہ مجھے ایک ریکارڈ ملا ہے آج معلوم ہوا کہ فائل میں دونوں ریکارڈ تھے۔ انہوں نے کہا کہ چیئرمین پی ٹی آئی کی ذاتی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست ہے۔

واضح رہے کہ ممبر الیکشن کمیشن نے سوال کیا کہ اگلی سماعت پر آجائیں گے؟  وکیل شعیب شاہین نے کہا کہ کوشش ہو گی، اگلی سماعت ستمبر میں رکھیں، ہماری چھٹیاں ہیں آج کل۔ ممبر الیکشن کمیشن نے کہا کہ اگست کی تاریخ لیں، پھر ہم مصروف ہو جائیں گے۔ بعدازاں الیکشن کمیشن نے کیس کی سماعت 22 اگست تک ملتوی کر دی۔

 

یہ بھی پڑھیں

رانا ثناءاللہ

پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے ذریعے مسلط ہونا چاہتی ہے۔ رانا ثناءاللہ

فیصل آباد (پاک صحافت) رانا ثناءاللہ کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے