عطا تارڑ

آڈیوز سے محسوس ہوتا ہے جھکاؤ مخصوص سیاسی جماعت کی طرف ہے ، عطاء تارڑ

گوجرانوالہ (پاک صحافت) وزیر اعظم شہباز شریف کے معاون خصوصی  عطا تارڑ نے پی ٹی آئی رہنما  فواد چوہدری کی مبینہ آڈیو لیک پر ردعمل  دیتے ہوئے کہا ہے  کہ عدلیہ کی طرف سے کچھ آڈیوز جو آئی ہیں، ان آڈیوز سے محسوس ہوتا ہے کہ کچھ جھکاؤ ایک مخصوص سیاسی جماعت کی طرف ہے۔

تفصیلات کے مطابق گوجرانوالہ میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ آج جو آڈیو آئی ہے اس میں جس طریقے سے ٹرک کی بات ہو رہی ہے، جج کا نام لیا جا رہا ہے کہ ان کے لیے ایک ٹرک تیار کھڑا ہے، یہ آم کا ٹرک تو نہیں ہے، نہ مالٹوں کا ٹرک ہے، یہ بالکل واضح ہے کہ کس چیز کا ٹرک ہے۔ اس وقت ملک کو متعدد چیلنجز کا سامنا ہے، یہاں دہرا انصاف کا نظام نہیں چل سکتا، کیا عمران خان پر کیسز کے خلاف کارروائی روزانہ کی بنیاد پر ہوگی؟ انہیں مسلسل ریلیف فراہم کیا جا رہا ہے۔

واضح رہے کہ عطا تارڑ نے مزید کہا کہ نواز شریف کو بیٹے سے تنخواہ نہ لینے پر عہدے سے ہٹایا گیا، آج جو آڈیو لیک سامنے آئی ہے اس میں کس ٹرک کی بات ہورہی ہے؟ ہمیں نظر آ رہا ہے کہ کچھ معزز ججوں کا جھکاؤ عمران خان کی طرف ہے، ہمیں سزا دلوانے کی بات کی جا رہی ہے ، ملک میں دہرا نظامِ عدل رہا تو حالات مزید خراب ہوں گے۔

یہ بھی پڑھیں

پی آئی اے

پاکستان سے یو اے ای کیلئے فلائٹ آپریشن آج سے بحال

اسلام آباد (پاک صحافت) پاکستان سے متحدہ عرب امارات کے لیے فلائٹ آپریشن آج سے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے