شہباز شریف

9 مئی کو جو ہوا یہ ریاست، فوج اور آرمی چیف کیخلاف بغاوت تھی۔ وزیراعظم

اسلام آباد (پاک صحافت) وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ 9 مئی کو جو ہوا یہ ریاست، فوج اور آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر کے خلاف بغاوت تھی۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف نے پارلیمنٹ سے الوداعی خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ 9 مئی کو شہدا اور غازیوں کی یادگاروں کی بے حرمتی کی گئی، وہ دن رہتی دنیا تک یوم سیاہ کے طور پر یاد رکھا جائے گا۔ ٹی ٹی پی کی طرف اشارہ کرتے ہوئے شہباز شریف نے کہا کہ سابقہ وزیراعظم نے انہیں دعوت دی کہ پاکستان میں آکر بسیں، جس کے بعد دہشت گردی نے سر اٹھایا، وہ آئے اور سوات میں آکر ادھم مچایا، تھانوں پر قبضہ کیا، آج ملک کے مختلف حصوں میں دہشتگردی کے حملے دوبارہ شروع ہوگئے، شہدا کی قربانیوں کے بعد ملک میں امن تھا، لیکن اب پھر دہشت گردی دوبارہ شروع ہوگئی۔

وزیراعظم شہباز شریف کا مزید کہنا تھا کہ ہماری حکومت نے سیاسی مخالف کو جیل بھجوانا تو دور کی بات اسے ناجائز طور پر تنگ تک نہیں کیا یا نیب کو پیچھے نہیں لگایا، اگر آج ایک پارٹی کے لیڈر کو سزا ملی ہے تو ہمیں اس کی قطعا کوئی خوشی نہیں، دشمن کے لیے بھی بددعا نہیں کرنی چاہیے بلکہ اللہ سے رحم اور معافی مانگنی چاہیے، اس پر قطعا مٹھائی بانٹنے کا سوال پیدا نہیں ہوتا، کسی نے ایسا کیا ہے تو قطعا اچھی روایت نہیں۔

وزیراعظم نے کہا کہ 13 جماعتی اتحاد کی حکومت ملک کی تاریخ کا انوکھا واقعہ ہے، سب کے اپنے مزاج و سوچ ہیں، لیکن سب پاکستانی ہیں، چاروں صوبوں سے مل کر یہ گلدستہ بنا تھا جو نہ پہلے کبھی بنا تھا اور نہ دوبارہ کبھی بنے گا، مثبت تنقید کو خندہ پیشانی سے برداشت کرنا چاہیے، گردن میں سریا نہیں ہونا چاہیے۔

یہ بھی پڑھیں

ہم اپنی آئینی حدود کو بخوبی جانتے ہیں، آرمی چیف

(پاک صحافت) آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے کہا ہے کہ ہم اپنی آئینی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے