مریم اورنگزیب

مذمت کافی نہیں، اعترافِ جرم کریں، تسلیم کرو کہ واقعات کے ماسٹر مائنڈ تم تھے، مریم اورنگزیب

اسلام آباد (پاک صحافت) وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا کہ  مذمت کافی نہیں، اعترافِ جرم کریں، تسلیم کرو کہ واقعات کے ماسٹر مائنڈ تم تھے۔

تٖفصیلات کے مطابق وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے اپنے ایک بیان میں عمران کو جواب دیتے ہوئے کہا کہ زمان پارک میں چُھپےدہشت گرد حوالے کریں۔ انہوں نے کہا کہ تسلیم کرو کہ 9 مئی کو شہداء کی یادگاروں کی بےحرمتی کے پیچھے ماسٹر مائنڈ تم تھے۔

واضح رہے کہ دوسری جانب وفاقی وزیر خواجہ آصف نے کہا ہے کہ عسکری تنصیبات پر حملے پاکستان کے خلاف جنگ کے برابر ہیں۔ یاد رہے کہ لاہور میں زمان پارک سے گرفتار 8 ملزمان نے تحریک انصاف کی اہم لیڈر شپ سے ہدایات لینے کا اعتراف کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

عظمی بخاری

خیبرپختونخواہ کے لوگ 10 سال سے تبدیلی کے عذاب میں مبتلا ہیں۔ عظمی بخاری

لاہور (پاک صحافت) عظمی بخاری کا کہنا ہے کہ خیبرپختونخواہ کے لوگ 10 سال سے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے