شہباز شریف

آشیانہ ہاؤسنگ اسکینڈل، نیب نے شہباز شریف کو بے گناہ قرار دے دیا

اسلام آباد (پاک صحافت) نیب نے وزیر اعظم شہباز شریف کو آشیانہ ہاؤسنگ اسکینڈل میں بے گناہ قرار دے دیا۔ نیب رپورٹ کے مطابق آشیانہ ہاؤسنگ کے ٹھیکے میں بدعنوانی کے کوئی ثبوت نہیں ملے۔

تٖفصیلات کے مطابق نیب نے اپنی رپورٹ میں بتایا کہ سرکاری خزانے کو نقصان پہنچا نہ شہباز شریف نے کوئی فوائد حاصل کیے، ان  کے خلاف اختیارات کے ناجائز استعمال کے کوئی ثبوت نہیں ملے۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ آشیانہ اسکینڈل میں شہباز شریف کے خلاف بدنیتی کا کوئی پہلو بھی ثابت نہیں ہوتا، بغیر کسی شکوک وشبہات کے یہ بات ثابت ہو رہی ہے کہ سرکاری خزانے کو نقصان نہیں ہوا۔

واضح رہے کہ نیب کا کہنا ہے کہ کامران کیانی نے بھی سرکار کے خزانے کو نقصان نہیں پہنچایا اور نہ ہی فواد حسن فواد نے ٹھیکہ دلوانے کے لیے کوئی رشوت لی۔ نیب رپورٹ میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ شہباز شریف نے آشیانہ کا معاملہ قانون کے مطابق اینٹی کرپشن کو بھجوایا تھا، احتساب عدالت قانون کے مطابق شہباز شریف کی بریت کی درخواست پر فیصلہ کر دے۔

یہ بھی پڑھیں

بشام، چینی انجینئرز پر حملے میں ملوث 4 دہشتگرد گرفتار

بشام (پاک صحافت) خیبر پختونخوا کے شہر بشام میں چینی انجینئرز پر خودکش حملے میں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے