احسن اقبال

ہمیں وسائل سے ہٹ کر مزید قرضہ لینے کی ضرورت ہے، احسن اقبال

اسلام آباد (پاک صحافت) وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال کا کہنا ہے کہ قرضوں کی ادائیگی کے لیے ہمیں وسائل سے ہٹ کر مزید قرضہ لینے کی ضرورت ہے۔

تفصیلات کے مطابق احسن اقبال نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہمارا بجٹ قرضوں پر چل رہا ہے، وفاقی بجٹ کا کل محاصل 7 ارب روپے ہے۔ اُنہوں نے کہا کہ پالیسیوں کے تسلسل کے بغیر کوئی ملک ترقی نہیں کرسکتا، 16 ماہ کی حکومت میں محنت کرکے سی پیک پر چین کا دوبارہ اعتماد بحال کیا، چین سی پیک فیز 2 کے لیے 5 نئے کوریڈور تیار کرنے پر تیار ہے۔

 وفاقی وزیر منصوبہ بندی نے کہا کہ 5 نئےکوریڈور بنانے کی چین کی پیشکش کو حقیقت میں ڈھالیں گے۔اُنہوں نے کہا کہ سیاسی عدم استحکام کی وجہ سے کئی منصوبے پایہ تکمیل تک نہیں پہنچ سکے۔

یہ بھی پڑھیں

پاک ایران

پاکستان اور ایران نے دہشتگردی کے مشترکہ چیلنج کیخلاف ہاتھ ملا لیے

اسلام آباد (پاک صحافت) پاک ایران تعلقات میں مزید پیشرفت ہوئی ہے، پاکستان اور ایران …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے