ون پلس

ون پلس کا سستا ترین فائیو جی اسمارٹ فون مارکیٹ میں آنے کے لئے تیار

(پاک صحافت) ون پلس کا سستا ترین فائیو جی اسمارٹ فون مارکیٹ میں آنے کے لئے تیار ہے، خیال رہے کہ ون پلس کے فونز کو ایپل کے آئی فونز کے مقابلے کا سمجھا جاتا ہے جن کی قیمتیں نمایاں حد تک کم ہوتی ہیں۔ ون پلس کا سستاترین فائیو جی اسمارٹ فون نورڈ این 200 میں 6.5 انچ کا ایل سی ڈی ڈسپلے 90 ہرٹز ریفریش ریٹ کے ساتھ دیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق کمپنی کی جانب سے فون کی ایک ٹیزر تصویر بھی جاری کی گئی ہے جس کا ڈیزائن ون پلس 9 سے ملتا جلتا نظر آتا ہے۔فون کے بیک پر 3 کیمرے نظر آرہے ہیں جبکہ فرنٹ پر پنچ ہول ڈیزائن میں سیلفی کیمرا دیا گیا ہے، مگر فنگرپرنٹ اسکینر کہیں نظر نہیں آرہا تو امکان ہے کہ یہ پاور بٹن میں ہوگا۔

واضح رہے کہ ون پلس کی جانب سے فون کے دیگر فیچرز اور دستیابی کی تاریخ کا اعلان نہیں کیا گیا مگر بظاہر یہ جلد متعارف کرایا جاسکتا ہے۔ کمپنی کی مطابق ہ فون سام سنگ اے 22 یا اے 32 فائیو جی کے ساتھ ساتھ رئیل می 8 فائیو جی کا مقابلہ کرے گا۔ یاد رہے کہ اس فون  کی قیمت 250 ڈالرز (38 ہزار پاکستانی روپے سے زائد) سے کم ہوگی۔

یہ بھی پڑھیں

دنیا کا پہلا اے آئی سافٹ وئیر انجینئر ڈیوین تیار

(پاک صحافت) آرٹیفیشل انٹیلی جنس (اے آئی) ٹیکنالوجی میں بہت تیزی سے پیشرفت کی جا …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے