پارلیمنٹ

قرآن پاک کی بے حرمتی کیخلاف پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں مذمتی قرارداد منظور

اسلام آباد (پاک صحافت) سویڈن میں قرآن کی بے حرمتی کے واقعہ کے خلاف پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں مذمتی قراددار منظور کرلی گئی۔

قرارداد کے متن میں کہا گیا ہے کہ ایوان سویڈن میں قرآن پاک کی بے حرمتی کی شدید مذمت کرتا ہے اور اس میں ملوث ملعون کے خلاف سخت اقدامات کا بھی مطالبہ کرتا ہے۔ عالمی براردی بین المذاہب ہم آہنگی اور اسلامو فوبیا کے حوالے سے خصوصی اقدامات اٹھائے۔ اسلامو فوبیا کے خلاف بھی ایسے ہی اقدامات اٹھائے جائیں جیسے دوسرے مذاہب کے خلاف بولنے پر اٹھائے جاتے ہیں۔

ذرائع کے مطابق قرارداد وزیر پارلیمانی امور مرتضی جاوید عباسی نے پیش کی جس کی منظوری سے قبل وزیراعظم نے خطاب میں مطالبہ کیا تھا کہ سویڈن میں قرآن پاک کی بے حرمتی پر اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل فوری ہنگامی اجلاس بلائیں۔ اپوزیشن لیڈر راجہ ریاض، مولانا اسعد محمود، احسن اقبال، سینیٹر شہزاد وسیم، یوسف رضا گیلانی، رضا ربانی سمیت دیگر اراکین نے بھی پارلیمنٹ سے اظہار خیال کیا۔

یہ بھی پڑھیں

شہباز شریف

وزیراعظم شہباز شریف سعودی عرب روانہ، اہم ملاقاتیں متوقع

اسلام آباد (پاک صحافت) وزیراعظم شہباز شریف 28 سے 29 اپریل کو ریاض میں عالمی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے