شہباز شریف فوزیہ صدیقی

وزیراعظم کیجانب سے ڈاکٹر فوزیہ صدیقی کو انصاف کے حصول کی جدوجہد میں بھرپور تعاون کی یقین دہانی

اسلام آباد (پاک صحافت) وزیراعظم شہباز شریف نے ڈاکٹر فوزیہ صدیقی کو انصاف کے حصول کی جدوجہد میں بھرپور تعاون کی یقین دہانی کرائی ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم شہباز شریف سے امریکہ میں قید ڈاکٹر عافیہ صدیقی کی بہن ڈاکٹر فوزیہ صدیقی نے ملاقات کی ہے۔ ڈاکٹر فوزیہ صدیقی کی تین مہینوں میں وزیراعظم سے یہ دوسری ملاقات ہے، اس دوران ڈاکٹر فوزیہ صدیقی نے اپنی بہن ڈاکٹر عافیہ سے ملاقات کے حوالے سے وزیر اعظم کو آگاہ کیا۔

ذرائع کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف نے وزارت خارجہ کو ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ ڈاکٹر عافیہ صدیقی کی خیریت اور ان کی جلد رہائی کیلئے امریکی حکومت کے ساتھ رابطے میں رہیں اور ڈاکٹر فوزیہ کے اگلے دورہ امریکہ کیلئے مکمل تعاون فراہم کیا جائے۔

وزیراعظم نے ڈاکٹر عافیہ صدیقی کے معاملہ پر وزارتی کمیٹی بھی تشکیل دے دی جو ان کی جلد رہائی کیلئے کوششیں تیز کرے گی، ڈاکٹر فوزیہ صدیقی نے تعاون پر شکریہ ادا کیا، وزیراعظم کی ہدایت پر ڈاکٹر فوزیہ کی ڈاکٹر عافیہ صدیقی سے ملاقات اور ویزے میں مدد فراہم کی گئی تھی۔

یہ بھی پڑھیں

رانا ثناءاللہ

پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے ذریعے مسلط ہونا چاہتی ہے۔ رانا ثناءاللہ

فیصل آباد (پاک صحافت) رانا ثناءاللہ کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے