رضا ربانی

پیپلزپارٹی نے سوئیڈن پر معاشی پابندیاں لگانے کا مطالبہ کردیا

اسلام آباد (پاک صحافت) پاکستان پیپلزپارٹی نے قرآن پاک کی بے حرمتی کرنے پر سوئیڈن پر معاشی پابندیاں عائد کرنے کا مطالبہ کردیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے پیپلزپارٹی کے سینیئر رہنما رضا ربانی نے کہا ہے کہ آج پارلیمنٹ کا مذمتی اجلاس جاری ہے، اگر دوبارہ اس طرح کا واقعہ پیش آیا تو ہم تعزیتی اجلاس بلا لیں گے، اسی طرح او آئی سی بھی صرف مذمتی اجلاسوں تک ہی محدود ہے۔

رضا ربانی کا مزید کہنا تھا کہ مسلم امہ نے فلسطین کے معاملے پر بھی محض مذمت اور تقاریر ہی کی ہیں۔ مسلم ممالک بڑی تجارتی منڈی ہیں، جو پوری دنیا کو تیل سپلائی کرتی ہے، لیکن بدقسمتی سے مسلم امہ معاشی فیصلے لینے سے گھبرا رہی ہے اگر سخت معاشی فیصلہ لیا جائے تو پورا یورپ راہ راست پر آ جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ اس موقع پر مسلمانوں کو ذوالفقار علی بھٹو اور شاہ فیصل جیسی لیڈر شپ کی کمی شدت سے محسوس ہورہی ہے، اگر لیڈر شپ مضبوط ہو تو سوئیڈن پر معاشی پابندیاں لگائی جاسکتی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

رانا ثناءاللہ

پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے ذریعے مسلط ہونا چاہتی ہے۔ رانا ثناءاللہ

فیصل آباد (پاک صحافت) رانا ثناءاللہ کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے