حنا ربانی کھر

فیٹف اجلاس میں پیشرفت اختتام نہیں بلکہ ملکی ترقی کا آغاز ہے۔ حنا ربانی کھر

اسلام آباد (پاک صحافت) حنا ربانی کھر کا کہنا ہے کہ فیٹف اجلاس میں پیشرفت اختتام نہیں بلکہ پاکستان کی تعمیر و ترقی کا آغاز ہے جس کو مزید آگے بڑھانے کے لئے کوششیں جاری رکھیں گے۔

تفصیلات کے مطابق وزیر مملکت برائے امور خارجہ حنا ربانی کھر نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ میں نے ایف اے ٹی ایف پلینری کے برلن اجلاس میں شرکت کی جس میں پاکستان کی 2018 اور 2021 کے ایکشن پلان اور سنہری عملدرآمد کا جائزہ لیا گیا۔ ایف اے ٹی ایف نے بھی پاکستان کی کارکردگی کو سراہا ہے اور اپنی تکنیکی ٹیم کو پاکستان کے آن سائٹ وزٹ کی اجازت دے دی ہے۔

حنا ربانی کھر کا مزید کہنا تھا کہ جب کسی ملک کو گرے لسٹ سے نکالا جاتا ہے تو اس تکنیکی ٹیم کو وزٹ کی اجازت دی جاتی ہے اور امید ہے جلد پاکستان گرے لسٹ سے باہر ہوگا۔ ہم کوشیش کر رہے ہیں کہ ایف اے ٹی ایف کی تکنیکی ٹیم اکتوبر سے قبل اپنا کام مکمل کر کہ رپورٹ جمع کرائے۔ انہوں نے کہا کہ گرے لسٹ سے نکلنے کی خبر سے پاکستان کے معاشی حالات بہتر ہونگے اور کوشش ہوگی دوبارہ کبھی گرے لسٹ میں نہ جائے۔

یہ بھی پڑھیں

مریم نواز

وزیراعلی اور گورنر پنجاب پولیس کی یونیفارم قانونی طور پر پہن سکتے ہیں۔ پولیس

لاہور (پاک صحافت) پولیس کا کہنا ہے کہ وزیراعلی اور گورنر پنجاب پولیس کی یونیفارم …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے