اداکار

عدنان صدیقی کی جانب سے انکا ٹوئٹر اکاؤنٹ ویریفائڈ نہ ہونے پر ٹوئٹر سے ناراضی کا اظہار

کراچی (پاک صحافت) پاکستان کے معروف اداکار عدنان صدیقی نے اپنا ٹوئٹر اکاؤنٹ ویریفائڈ نہ ہونے پر سماجی رابطے کی ویب سائٹ سے ناراضی کا اظہار کرتے ہوئے ایک ٹوئٹ کی، جس میں انہوں نے ٹوئٹر کے شریک بانی و چیف ایگزیکٹو افسر (سی ای او)، جیک ڈورسی کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ ’22 کروڑ پاکستانی میرے طویل وقت سے اداکار ہونے کی تصدیق کر سکتے ہیں، یا یوں کہہ لیجیے کہ جس نے براعظموں میں کام کیا ہو’۔

تفصیلات کے مطابق اداکار عدنان صدیقی نے اپنی ٹوئٹ میں شکوہ کرتے ہوئے لکھا کہ عدنان صدیقی نے کہا کہ کیا میں اب تک ٹوئٹر ہینڈل ویریفائڈ کیے جانے کا اہل نہیں ہوں؟ اپنی ٹوئٹ میں انہوں نے adnanwho# کا ہیش ٹیگ بھی استعمال کیا۔ خیال رہے کہ عدنان صدیقی کے ٹوئٹر فالوورز کی تعداد 98 ہزار سے زائد ہے لیکن وہ اب تک اکاؤنٹ پر بلیو ٹِک سے محروم ہیں۔

واضح رہے کہ عدنان صدیقی پاکستان کے ان چند اداکاروں میں سے ایک ہیں جنہوں نے ہالی وڈ اور بالی وڈ میں بھی اپنی اداکاری کے جوہر دکھائے ہیں۔ یاد رہے کہ انہوں نے 2007 میں انجلینا جولی اور عرفان صدیقی کے ساتھ فلم ’اے مائٹی ہارٹ‘ میں کام کیا۔ بعدازاں عدنان صدیقی نے 2013 میں بولی وڈ فلم ’مام’ میں بھی کام کیا جس کی کاسٹ میں پاکستانی اداکارہ سجل علی اور بھارت کی آنجہانی اداکارہ سری دیوی شامل تھیں۔

یہ بھی پڑھیں

میرا

اداکارہ میرا نے بازو فریکچر کی وجہ بتا دی

(پاک صحافت) پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ میرا نے بتا دیا کہ شوٹنگ کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے