امتیاز شیخ

عمران حکومت کے خاتمے کے بعد ملک پر چھائے سیاہ بادل چھٹنے لگے۔ امتیاز شیخ

کراچی (پاک صحافت) امتیاز شیخ کا کہنا ہے کہ عمران خان کی نااہل و نالائق حکومت کے خاتمے کے بعد ملک پر چھائے سیاہ بادل اور بحران اب دور ہونے لگے ہیں جلد قوم کو بڑی خوشخبریاں ملیں گی۔

تفصیلات کے مطابق وزیر توانائی سندھ امتیاز شیخ نے FATF ایکشن پلان کی تکمیل پر قوم کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت اور عسکری قیادت کی کاوشیں قابل ستائش ہیں۔ FATF نے تسلیم کرلیا پاکستان ایک ذمہ دار ریاست ہے۔ گرے لسٹ سے نکلنے کا عمل سول اور عسکری اداروں کی کامیابی ہے۔

وزیر توانائی سندھ امتیاز شیخ کا مزید کہنا ہے کہ اب معاشی خوشحالی، ترقی اور استحکام کے نئے دور کا آغاز ہوگا کیونکہ وزیر خارجہ بلاول بھٹو کے غیر ملکی دوروں پر طنز کرنے والوں نے نتیجہ دیکھ لیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی رہنماؤں کے بیانات کی مثال کھسیانی بلی کھمبا نوچے والی ہے۔

یہ بھی پڑھیں

خواجہ آصف

پاکستان کے خلاف سازشیں کرنے والے ناکام ہوچکے ہیں۔ خواجہ آصف

سیالکوٹ (پاک صحافت) خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ پاکستان کے خلاف سازشیں کرنے والے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے