ترجمان دفتر خارجہ

پاکستان نے بھارت کے پاکستان مخالف بیانات کو مسترد کردیا ہے۔ ترجمان دفترخارجہ

اسلام آباد (پاک صحافت) ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ پاکستان نے بھارت کے پاکستان مخالف بیانات کو مسترد کردیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق ترجمان دفتر خارجہ ممتاز زہرا بلوچ نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم بڑھتے جارہے ہیں۔ افغان باڈر پر اس وقت کچھ کشیدگی ضرور ہے، ہم اس معاملے پر بات چیت سے مسئلہ حل کرنے کی کوشش کررہے ہیں۔

ترجمان دفتر خارجہ ممتاز زہرا بلوچ کا مزید کہنا ہے کہ پاکستان اپنی تجارتی پالیسی کا خود فیصلہ کرتا ہے۔ ورلڈ بینک بھارت سے پاکستان کے ساتھ پانی کے تنازعے پر مذاکراتی کمیٹی بنانے جارہا ہے، بھارتی افواج کا غیر ذمہ دارانہ بیان پر شدید مذمت کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کینیا واقعے پر تحقیقات جاری ہیں دونوں ملک آپس میں رابطے میں ہیں، ہم ارشد شریف تحقیقات میں دفتر خارجہ کی طرف سے پوری سہولت دے رہے ہیں۔ دفتر خارجہ میں اہم تعیناتیوں پر اعلیٰ حکام اپنا کام کررہے ہیں جبکہ ان تعیناتیوں کے دوران دفتر خارجہ بھی بھرپور کام کررہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

خواجہ آصف

پاکستان کے خلاف سازشیں کرنے والے ناکام ہوچکے ہیں۔ خواجہ آصف

سیالکوٹ (پاک صحافت) خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ پاکستان کے خلاف سازشیں کرنے والے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے