خواجہ آصف

فوجی تنصیبات، یادگار شہداء پر حملوں میں ملوث افراد کا احتساب قابل تحسین ہے، خواجہ آصف

اسلام آباد (پاک صحافت) وفاقی وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ فوجی تنصیبات اور یادگار شہداء پر حملوں میں ملوث افراد کا احتساب کیا گیا جو قابل تحسین ہے۔ انہوں نے کہا کہ قانون کو حرکت میں لانے کے لیے رکاوٹیں عبور کرنی پڑ رہی ہیں، جو عبور ہو جائیں گی، سوشل میڈیا پر پابندی لگانے کا آپشن ہر وقت موجود ہے اور عمل بھی کیا جاسکتا ہے۔

تٖفصیلات کے مطابق وزیر دفاع خواجہ آصف نے نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ 9 مئی کے ملزمان کو جب تک سزا نہیں ملے گی صرف پارٹی پر پابندی لگانا حل نہیں، سوشل میڈیا یورپ اور چین میں بھی ریگولیٹ ہو رہا ہے یہاں بھی ہونا چاہیے۔ ہر جگہ سوشل میڈیا کو مانیٹر کیا جاتا ہے، ہمارے ہاں سوشل میڈیا پر لوگوں کو بغاوت پر اکسایا جاتا ہے۔

واضح رہے کہ اس موقع پر خواجہ آصف نے مزید کہا کہ انسانی اسمگلنگ کے خلاف ریاست کو پوری طاقت سے حملہ کرنا ہو گا، منشیات کی سزا سعودی عرب میں سر قلم کرنا ہے آج بھی لوگ منشیات لے کر جاتے ہیں، متعلقہ اداروں کو انسانی اسمگلنگ روکنے سے متعلق بھرپور کردار ادا کرنا چاہیے۔ انہوں نے یہ بھی کہاکہ  الیکشن میں کوئی رکاوٹ نظر نہیں آرہی الیکشن وقت پر ہوں گے۔

یہ بھی پڑھیں

آصف زرداری

کسی صورت زمینوں پر قبضے کی اجازت نہیں دوں گا۔ صدر آصف زرداری

کراچی (پاک صحافت) صدر آصف زرداری کا کہنا ہے کہ کسی صورت زمینوں پر قبضے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے