افغانستان میں لگاتار تین بم دھماکے، متعدد افراد ہلاک اور زخمی ہوگئے

افغانستان میں لگاتار تین بم دھماکے، متعدد افراد ہلاک اور زخمی ہوگئے

کابل (پاک صحافت) افغانستان کے دارالحکومت کابل میں بموں کے بے درپے تین دھماکوں میں متعدد افراد ہلاک اور زخمی ہوگئے ہیں، کابل کی پولیس نے بتایا ہے کہ شہر میں ہونے والے بموں کے تین دھماکوں میں دو افراد جاں بحق اور پانچ ز‍خمی ہوگئے ہیں۔

کابل پولیس کے ترجمان فردوس فرامرزنے بتایا ہے کہ بم کا پہلا دھماکہ مقامی وقت کے مطابق صبح آٹھ بجکر بارہ منٹ پر پغمان سٹی کے علاقے  قلعہ عبد العلی میں ہوا  جس میں ایک فوجی گاڑی کو نشانہ بنایا گیا تاہم اس دھماکے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

بم کا دوسرا دھماکہ آٹھ بجکر 38 منٹ پر ہوا جو کابل سٹی کے علاقے قوای مرکزمیں کیا گیا، اس واقعے میں ایک گاڑی کو ٹارگٹ کیا گیا کہ جس کے نتیجے میں کم از کم چار افرد زخمی ہوگئے۔

کابل پولیس کے ترجمان کے مطابق بم کا تیسرا دھماکہ آٹھ بجکر 55 منٹ پر ہوا، اس واقعے میں بھی ایک گاڑي کو نشانہ بنایا گیا جس کے نتیجے ایک شخص زخمی اور دو افراد اپنی جان سے ہاتھ دھو بیٹھے، اگرچہ ان دھماکوں کی ذمہ داری کسی فرد یا گروہ نے قبول نہيں کی ہے تاہم عام طور سے ان حملوں کا ذمہ دار طالبان کو قرار دیا جاتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

بنلسون

نیلسن منڈیلا کا پوتا: فلسطینیوں کی مرضی ہماری تحریک ہے

پاک صحافت جنوبی افریقہ کے سابق رہنما نیلسن منڈیلا کے پوتے نے کہا ہے کہ …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے