سرفراز بگٹی

بلوچستان کی شاہراہوں پر چیک پوسٹس بحال کرنے کا اعلان

کوئٹہ (پاک صحافت) وزیراعلی بلوچستان سرفراز بگٹی نے بلوچستان کی شاہراہوں پر چیک پوسٹس بحال کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعلی بلوچستان سرفراز بگٹی نے کہا ہے کہ تمام راستوں اور مسافروں کی حفاظت کی جائے گی، شہدائے نوشکی کے خون کا بدلا لیں گے، ریاست کی رٹ ہر صورت منوائیں گے۔ حکومت ڈائیلاگ کے لیے بھی تیار ہے، لیکن یہ نہیں ہوسکتا معصوم لوگوں کا خون بہایا جائے، ہم اپنے سکیورٹی پلان کا ازسرنو جائزہ لیں گے۔

سرفراز بگٹی کا مزید کہنا تھا کہ جہاں ایف سی، لیویز کی پٹرولنگ کی ضرورت ہو گی کریں گے، ہم دہشت گردوں کے پیچھے جائیں گے ان کے خلاف لڑیں گے، دہشت گردوں کا کوئی مذہب نہیں۔ اپوزیشن جماعتیں کس کے خلاف احتجاج کر رہی ہیں؟ جو الیکشن ہار گئے ہیں وہ متعلقہ فورمز پر جائیں۔

انہوں نے کہا کہ جب تک پُرامن احتجاج کریں گے آپ سر آنکھوں پر ہوں گے، جب راستے بند کریں گے تو حکومت اپنا راستہ اختیار کرے گی۔

یہ بھی پڑھیں

بشام، چینی انجینئرز پر حملے میں ملوث 4 دہشتگرد گرفتار

بشام (پاک صحافت) خیبر پختونخوا کے شہر بشام میں چینی انجینئرز پر خودکش حملے میں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے