خلائی مشن

اگر آپ خلا کی سیاحت کرنا چاہتے ہیں تو اب ایسا ممکن ہونے والا ہے

(پاک صحافت) اگر آپ خلا کی سیاحت کرنا چاہتے ہیں تو اب ایسا ممکن ہونے والا ہے۔ امریکی کمپنی ورجن گلیکٹک کی جانب سےکمرشل خلائی سیاحتی سروس کا آغاز 27 جون سے ہو رہا ہے۔ گلیکٹک 01 پرواز کو 27 سے 30 جون کے دوران خلا میں بھیجا جائے گاجس میں 6 افراد موجود ہوں گے۔

تفصیلات کے مطابق کمپنی کی جانب سے اگست کے شروع میں دوسری کمرشل پرواز بھیجنے کی منصوبہ بندی کی گئی ہے جس کے بعد ہر ماہ خلا میں سیاحوں کو بھیجا جائے گا۔گلیکٹک 01 میں عام فراد کی بجائے اٹلی کی فضائیہ کے افراد بھیجے جائیں گے جو مختلف سائنسی تجربات کریں گے۔مگر خلا کی سیر سستی نہیں ہوگی کیونکہ وہاں جانے کے لیے ہر فرد سے ساڑھے 4 لاکھ ڈالرز (لگ بھگ 13 کروڑ پاکستانی روپے) کرایہ لیا جائے گا۔

واضح رہے کہ اس کمپنی نے مئی میں خلا کے لیے آخری ٹیسٹ پرواز کو کامیابی سے مکمل کیا تھا۔ خیال رہے کہ یہ کمپنی لگ بھگ 2 دہائیوں سے خلا کے لیے کمرشل پروازوں کا سلسلہ شروع کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے مگر اب جاکر ایسا ممکن ہونے والا ہے۔ اس کے بعد اسپیس فلائٹ کا سلسلہ عوام کے لیے بھی شروع کردیا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں

میٹا کی ایپ تھریڈز کے صارفین کی تعداد 15 کروڑ سے متجاوز

(پاک صحافت) میٹا کی جانب ایکس (ٹوئٹر) کے مقابلے پر متعارف کرائے جانے والی سروس …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے