فیصل کریم کنڈی

پیپلز پارٹی سیاسی جماعتوں پر پابندی کے خلاف ہے، فیصل کریم کنڈی

اسلام آباد (پاک صحافت) پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی سیاسی جماعتوں پر پابندی کے خلاف ہے۔ انہوں نے  یہ بھی کہا کہ پیپلز پارٹی چاہتی ہے ملک میں انتخابات اپنے وقت پر ہوں۔

تفصیلات کے مطابق نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے پی پی رہنما فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ آصف علی زرداری نجی دورے پر دبئی گئے ہیں۔ ذرائع کے مطابق دو روز قبل دبئی میں پاکستان پیپلز پارٹی اور پاکستان مسلم لیگ ن کے درمیان اہم ملاقات ہوئی تھی۔

واضح رہے کہ آصف زرداری اور نواز شریف کے درمیان ہونے والی غیر معمولی ملاقات میں ملک کو درپیش چیلجز اور مجموعی سیاسی صورتحال کا جائز ہ لیا گیا ہے، اس موقع پر مستقبل کی سیاسی حکمت علمی اور عام انتخابات کے حوالے سے بھی جائزہ لیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں

آصف زرداری

صدر مملکت نے ٹیکس قوانین ترمیمی بل 2024 کی منظوری دے دی

اسلام آباد (پاک صحافت) صدر مملکت آصف علی زرداری نے وزیراعظم شہباز شریف کی سفارش …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے