وسیم اختر

فواد چوہدری آج ہمیں غنڈوں کی جماعت کہتے ہیں اسی جماعت کے سات ووٹ لیکر عمران خان وزیر اعظم بنے تھے، وزیم اختر

کراچی (پاک صحافت) ایم کیو ایم کے ڈپٹی کنوینر وسیم اختر نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما فواد چوہدری کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا کہ فواد چوہدری آج ہمیں غنڈوں کی جماعت کہتے ہیں لیکن اسی غنڈوں کی جماعت کے سات ووٹ لیکر عمران خان وزیر اعظم بنے تھے۔

تفصیلات کے مطابق ایم کیو ایم کے ڈپٹی کنوینر وسیم اختر نے نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے پی ٹی آئی رہنما کو کڑی تنقید کا نشانہ بنایا۔ اس موقع پر انہوں نے یہ بھی کہا کہ کوئی مانے نہ مانے، ایم کیو ایم کے سربراہ خالد مقبول صدیقی ہی ہیں، جس کو آنا ہے وہ انہی کی سربراہی میں آئے گا۔

واضح رہے کہ وسیم اختر نے مزید کہا کہ اگر کوئی دوسری جماعت سے ایم کیو ایم میں آئے گا تو اُسے ہماری جماعت کے اصولوں پر چلنا ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ اگر ایک جماعت سے نکلے ہوئے لوگ اپنی پارٹی کو مضبوط کرنا چاہتے ہیں تو اس میں کیا برائی ہے؟ بانی ایم کیو ایم کی طرف سے بائیکاٹ ہوا اُس سے کس کو فائدہ پہنچا؟

یہ بھی پڑھیں

اسحاق ڈار

امریکی پابندیوں کی پروا نہیں، وہ کریں گے جو قومی مفاد میں ہوگا۔ اسحاق ڈار

اسلام آباد (پاک صحافت) وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ امریکی پابندیوں کی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے