اکبر ایس بابر

ہائی کورٹ کا فیصلہ ممنوعہ فنڈنگ کے کیس کو منطقی انجام تک پہنچا دے گا، اکبر ایس بابر

اسلام آباد (پاک صحافت)  پاکستان تحریکِ انصاف  (پی ٹی آئی) کی ممنوع فنڈنگ کے کیس کے درخواست گزار اکبر ایس بابر کا کہنا ہے کہ اسلام آباد ہائی کورٹ کا فیصلہ اس کیس کو منطقی انجام تک پہنچا دے گا۔ اکبر ایس بابر کا کہنا ہے کہ ممنوع فنڈنگ ثابت ہوتی ہے تو اس کے اثرات  پوری پی ٹی آئی  اور اس کے چیئرمین عمران خان  پر ہوں گے۔

تفصیلات کے مطابق  تحریکِ انصاف کی ممنوع فنڈنگ کے کیس کے درخواست گزار اکبر ایس بابر نے کہا ہے کہ  اب جب کیس کا فیصلہ ہونے جا رہا ہے تو منصفوں پر شکوک کا اظہار کیا جا رہا ہے۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ پاکستان کے لیے سب سے اہم مسئلہ فسطائیت کا ماحول ہے، جب عوام اور ادارے آمنے سامنے ہو گئے تو تباہی دور نہیں ۔

واضح رہے کہ اکبر ایس بابر نے جار ی بیان میں  پی ٹی آئی کو کڑی تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ  جمہوریت یہ تھی کہ اپوزیشن بینچز میں بیٹھ کر تقریر کرتے۔ خیال رہے کہ الیکشن کمیشن آف پاکستان نے پی ٹی آئی غیرملکی ممنوعہ فنڈنگ کیس کی مزید سماعت آئندہ ہفتے تک ملتوی کر دی ہے۔

یہ بھی پڑھیں

رانا ثناءاللہ

پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے ذریعے مسلط ہونا چاہتی ہے۔ رانا ثناءاللہ

فیصل آباد (پاک صحافت) رانا ثناءاللہ کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے