ایم کیو ایم نے پی ٹی آئی کو خبردار کر دیا

کراچی (پاک صحافت) ایم کیو ایم نے پی ٹی آئی کو خبردار کرتے ہوئے کہا کہ پی ٹی آئی سوچ سمجھ کر بیانات دے، اب سیاسی مینجمنٹ کیلئے کوئی مدد کو نہیں آئے گا۔ ترجمان ایم کیوایم نے کہا کہ پی ٹی آئی کو 2018 میں کراچی سےجونشستیں دی گئیں،اب ایک نہیں ملے گی۔

تفصیلات کے مطابق ترجمان ایم کیو ایم پاکستان نے بیان جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ ماضی میں تعریفوں کے پُل باندھنے والوں کو آج ایم کیو ایم دہشت گرد نظر آنے لگی، ایم کیو ایم کےکارکنان غنڈے ہیں تو عمران خان کیوں بہادرآباد تشریف لائے؟ ترجمان نے کہا کہ کل تک پی ٹی آئی کی حکومت جن بیساکھیوں پرتھی آج وہ تمام بُرے ہوگئے، پی ٹی آئی جس کارخانے کی پیداوار ہیں اُس کی مخلص نہ ہوسکی تو ہمارا احسان کیا مانتے۔

واضح رہے کہ ایم کیو ایم ترجمان نے جاری بیان میں مزید کہا کہ پی ٹی آئی رہنماؤں کے بیانات کھسیانی بلی کے کھمبا نوچنے کے مترادف ہیں، پی ٹی آئی کی پوری قیادت بوکھلاہٹ اور جھنجھلاہٹ کا شکار ہے۔ پی ٹی آئی کے غیر سیاسی لوگوں سےسیاسی بات کی توقع فضول ہے۔ یاد رہے کہ پی ٹی آئی رہنما فواد چوہدری نے گزشتہ روز بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ کراچی روشنیوں کا شہر تھا، پھر اسٹیبلشمنٹ کو خیال آیا کہ ہماری پارٹی ہونی چاہیے، سارے غنڈے جمع کر کے ایم کیو ایم بنا دی گئی۔

یہ بھی پڑھیں

شہباز شریف

بجلی کی چوری میں کمی لانے اور ٹرانسمیشن لائن سے متعلق فیصلے کیے ہیں، وزیراعظم

اسلام آباد (پاک صحافت) وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ بجلی کی چوری میں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے