رانا ثناء اللہ

جمہوریت میں مسائل مشاورت سے حل ہوتے ہیں، وزیر داخلہ

لاہور (پاک صحافت) وفاقی وزیر داخلہ رانا  ثناء اللہ کا کہنا ہے کہ جمہوریت میں سب کو ساتھ لے کر چلنا پڑتا ہے، جمہوریت میں مسائل مشاورت سے حل ہوتے ہیں۔ انہوں نے کہا ہے کہ وزیراعلیٰ پنجاب کے خلاف تحریک عدم اعتماد لانےکا ابھی کوئی فیصلہ نہیں ہوا، وزیراعظم اتحادیوں سے مشاورت کے بعد ایک دو روز میں بات کریں گے۔

تفصیلات کے مطابق منشیات اسمگلنگ کے کیس میں لاہور کی انسداد منشیات عدالت میں پیشی کے موقع پر میڈیا سے بات کرتے ہوئے رانا ثناء اللّٰہ نے کہا کہ میرے اور عمران خان کے خون کی جانچ کرالیں، پتہ لگ جائے گا نشہ کس کے خون میں ہے، القادر ٹرسٹ کی 5 ارب روپے کی پراپرٹی لے کر 50 ارب کا ٹیکہ لگایا گیا۔

واضح رہے کہ وزیر داخلہ نے مزید کہا کہ ہم مسلم لیگ ن کے قائد میاں نواز شریف کے ساتھ بھی مشاورت کریں گے، الیکشن اگر دسمبر میں ہوں یا جنوری نواز شریف آجائیں گے۔ عمران خان پر کڑی تنقید کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ یہ کہتا ہے کہ مر جاؤں گا، مخالفین سے بات نہیں کروں گا، عمران خان نے پہلی بار کہا ہےکہ بات کرنے کو تیار ہیں،وزیراعظم اتحادیوں کی مشاورت سےگفتگو کا فیصلہ کریں گے۔

یہ بھی پڑھیں

پاکستان نے کسی غیر ملکی قوت کو اڈے دینے کی باتیں بے بنیاد قرار دے دیں

اسلام آباد (پاک صحافت) پاکستان نے کسی غیر ملکی قوت کو اڈے دینے کی باتیں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے