رانا ثناء اللہ

مسٹر فراڈیا دھاندلی زدہ الیکشن چاہتا ہے لیکن یہ سہولت اب ختم ہوچکی ہے، رانا ثناء اللہ

اسلام آباد (پاک صحافت) وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ نے پی ٹی آئی چیئرمین کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا کہ مسٹر فراڈیا دھاندلی زدہ الیکشن چاہتا ہے لیکن یہ سہولت اب ختم ہوچکی ہے۔ وزیر داخلہ کا کہنا ہے کہ بلدیاتی الیکشن قانون کے مطابق ہوں گے، دو سال تک الیکشن نہ کرانے والا چند گھنٹے میں الیکشن کرانا چاہتا ہے۔

تفصیلات کے مطابق اسلام آباد کے بلدیاتی انتخابات پر بات کرتے ہوئے وزیرداخلہ رانا ثنااللہ کا کہنا تھا کہ بلدیاتی الیکشن اپریل 2020 میں ہونے تھے، عمران خان نے دو سال تک بلدیاتی انتخابات سے کیوں بھاگتا رہا، اقتدار میں رہتے ہوئے الیکشن کیوں نہیں کرائے، جعلی صادق اور امین پنجاب اور خیبر پختونخوا میں الیکشن کیوں نہیں کراتا۔

واضح رہے کہ میڈیا سے گفتگو کے دوران وزیرداخلہ کا مزید کہنا تھا کہ الیکشن کمیشن کے پاس کون سی جادو کی چھڑی ہے کہ چند گھنٹے میں الیکشن کرا دے، چند گھنٹے میں شفاف الیکشن نہیں صرف جھرلو الیکشن ہوسکتا ہے، اسلام آباد کے لاکھوں شہریوں کا کیا قصور ہے کہ انہیں حق رائے دہی سے محروم کر دیا جائے۔

یہ بھی پڑھیں

خواجہ آصف

پاکستان کے خلاف سازشیں کرنے والے ناکام ہوچکے ہیں۔ خواجہ آصف

سیالکوٹ (پاک صحافت) خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ پاکستان کے خلاف سازشیں کرنے والے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے