دہشتگرد

لاہور سے دہشتگرد تنظیم داعش کے 5 اہلکار گرفتار

لاہور (پاک صحافت) کاؤنٹر ٹیررازم ڈپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) نے لاہور میں بڑی کاروائی کرتے ہوئے دہشتگرد تنظیم داعش کے پانچ اہلکار گرفتار کر لئے۔  سی ٹی ڈی ترجمان کے مطابق گرفتار دہشت گردوں میں ناظم اللہ، ضیا الرحمان، اشتیاق، عبدالرحمان، اور ملک کاشف شامل ہیں۔ خیال رہے کہ داعش کے  گرفتار  ہونے والے دہشتگرد لاہور کے بھٹہ چوک کے قریب موجود تھے۔  سی ٹی ڈی کے مطابق دہشت گردوں کے خلاف سی ٹی ڈی نے مقدمہ درج کر کے مزید تفتیش شروع کر دی ہے۔

تفصیلات کے مطابق سی ٹی ڈی لاہور ریجن نے پانچ دہشت گرد گرفتار کر لیے، ترجمان نے بتایا کہ دہشت گردوں کا تعلق کالعدم تنظیم داعش سے ہے، گرفتار دہشت گردوں سے نفرت انگیز مواد برآمد کیا گیا۔ سی ٹی ڈی ترجمان کے مطابق داعشی دہشتگرد لوگوں میں نفرت انگیز مواد تقسیم کر رہے تھے، اور اپنی تنظیم کے لیے فنڈ بھی جمع کر رہے تھے۔ خیال رہے کہ داعشی دہشتگردوں سے فنڈز اور داعش کی 2 رسیدیں بھی برآمد  کرلی گئی ہیں۔

واضح رہے کہ داعشی دہشتگردوں سے دہشت گردوں سے ایسی 40 کتابیں برآمد کی گئیں جن پر پابندی عائد ہے۔ یاد رہے کہ گزشتہ روز سی ٹی ڈی لاہور نے ایک کارروائی میں کالعدم تنظیم کے 2 دہشت گردوں کو گرفتار کیا تھا، جن میں سے ایک دہشت گرد محب اللہ کے سر کی قیمت 25 لاکھ روپے مقرر تھی۔ سی ٹی ڈی کے مطابق محب اللہ ریڈ بُک میں شامل تھا، دوسرے دہشت گرد کا نام حنیف طیب ہے، دہشت گردوں کو گلشن راوی بندروڈ کے علاقے سے گرفتار کیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں

شاہد خاقان عباسی نیب کے ایل این جی ریفرنس میں بری

اسلام آباد (پاک صحافت) اسلام آباد کی احتساب عدالت نے نیب کے ایل این جی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے