مریم نواز

فساد مارچ کو روکنا جہاد ہے، مریم نواز

اسلام آباد (پاک صحافت) پاکستان مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے  پی ٹی آئی کے لانگ مارچ کو فساد مارچ قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ لانگ مارچ فساد ہے اور اس کو روکنا جہاد ہے۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا نے بیان دیا صوبے کی فورس کو استعمال کروں گا، وزیراعلیٰ کے بیان کا مطلب ہے وہ پاکستان پرحملہ کرنا چاہتے ہیں، عمران خان نے اعتراف کرلیا انکے لوگوں کے پاس اسلحہ تھا۔

تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے کہا ہے کہ آپ کے پاس اسلحہ تھا تو کس نیت سے وفاق پرحملہ آور تھے؟ مریم نواز نے کہا ہے کہ یہ اتنا نالائق تھا دوست ممالک کو دشمن کی صف میں پھینک دیا۔ گزشتہ حکومت نے سوائے انتقام کے کچھ نہیں کیا، ملک کو پچھلے کئی سال میں بہت زخم لگے ہیں۔

واضح رہے کہ مریم نواز نے اپنے بیان میں مزید کہا کہ عمران خان پاکستان کوآئی ایم ایف کے ہاتھوں گروی رکھ کرگئے، گزشتہ حکومت ہمارے لئے سرنگیں بچھا کر گئی، سابق حکومت کے اقدامات سے دوست ممالک بھی ناراض ہیں۔ گزشتہ دورمیں معیشت پرکاری ضرب لگائی گئی، گزشتہ حکومت کی ناقص کارکردگی کے باعث ہرشعبہ تنزلی کا شکار ہے، پاکستان کی معیشت اس وقت وینٹی لیٹرپرہے، میرا وطن اس وقت بہت مشکل میں ہے۔

یہ بھی پڑھیں

اعظم نذیر

موجودہ پارلیمنٹ نے پہلا قانون ٹیکس اصلاحات کے بارے میں پاس کیا، اعظم نذیر تارڑ

اسلام آباد (پاک صحافت) وفاقی وزیرِ قانون اعظم نذیر تارڑ نے کہا ہے کہ موجودہ …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے