مراد علی شاہ

سندھ سولر انرجی پروجیکٹ 100 ملین ڈالرز کا منصوبہ ہے، مراد علی شاہ

کراچی (پاک صحافت)  وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کا اپنی ٹیم کے ہمراہ ورلڈ بینک کے کنٹری ڈائریکٹر مسٹر ناجی بین ہسینی اور انکی ٹیم کے ساتھ اجلاس ہوا جس میں سندھ میں ورلڈ بینک پورٹ فولیو پر تبادلہ خیال ہوا۔ اس موقع پر وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ سندھ سولر انرجی پروجیکٹ 100 ملین ڈالرز کا منصوبہ ہے۔

تفصیلات کے مطابق اجلاس میں پورٹ فولیو کی ان اسکیم پر تبادلہ خیال کیا جو شروع ہونے والی ہیں، اجلاس میں مختلف جاری پروجیکٹ کی فنڈنگ پوزیشن پر بھی غور ہوا۔ وزیر اعلیٰ سندھ کا کہنا تھا کہ جاری منصوبے سن 2023ء میں سماجی تحفظ، صحت، زراعت اور کراچی کیلئے پانی کی اسکیموں کا پورٹ فولیو ہے، سندھ سولر انرجی پروجیکٹ 100 ملین ڈالرز کا منصوبہ ہے، پروجیکٹ تیزی سے چل نہیں سکا ہے ابھی تک 16.1 ملین ڈالرز جاری ہوئے ہیں۔

واضح رہے کہ اجلاس کے دوران وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے مزید کہا کہ پروجیکٹ تیزی سے چل نہیں سکا ہے ابھی تک 16.1 ملین ڈالرز جاری ہوئے ہیں، سولر انرجی پروجیکٹ کے 81.2 ملین ڈالرز جاری کیے جائیں تاکہ اس پر کام تیز ہو سکے، کراچی موبیلٹی پروجیکٹ 382 ملین ڈالرز کا ہے جس کیلئے ابھی تک 4.2 ملین ڈالرز جاری ہوئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

شاہد خاقان عباسی نیب کے ایل این جی ریفرنس میں بری

اسلام آباد (پاک صحافت) اسلام آباد کی احتساب عدالت نے نیب کے ایل این جی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے