واٹس ایپ

واٹس ایپ نے ڈیسک ٹاپ بزنس صارفین کے لیے ایک اوربہترین فیچرمتعارف کروا دیا

کیلیفورنیا (پاک صحافت) میسیجنگ ایپ واٹس ایپ نے اپنے ڈیسک ٹاپ بزنس صارفین کے لیے ایک اوربہترین فیچر متعارف کروا دیا ہے۔ خیال رہے کہ واٹس ایپ نے بزنس پروفائلز میں کور فوٹو شامل کرنے کا فیچر پیش کردیا ہے۔ واٹس ایپ نے آئی اوایس بزنس اکاؤنٹس کے لیے اس فیچر کو انسٹال کرنے کی سہولت پہلے ہی فراہم کردی تھی۔

تفصیلات کے مطابق اس فیچ رکی مدد سے بزنس اکاؤنٹ رکھنے والے افراد اپنی بزنس پروفائل میں ہیڈرامییج شامل کرسکتے ہیں جوکہ آپ کی پروفائل کا وزٹ کرنے والے کلائنٹ اور دیگر افراد پر ایک اچھا تاثر چھوڑے گا۔ رپورٹ کے مطابق اس فیچر کو فی الحال واٹس ایپ کے ڈیسک ٹاپ بزنس بی ٹا صارفین کے لیے جاری کیا گیا ہے اور توقع ہے کہ اسے جلد ہی بزنس اکاؤنٹ رکھنے والے دیگر صارفین کے لیے جاری کردیا جائے گا۔

واضح رہے کہ آئی اوایس صارفین استعمال کرنے والے افراد اس فیچر سے مستفید ہو سکتے ہیں، کمپنی کی جانب سے اس بات کی تفصیلات ظاہرنہیں کی گئی ہیں کہ اینڈروئیڈ صارفین کے لیے اس فیچر کو کب تک جاری کیا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں

واٹس ایپ

واٹس ایپ کا نیا فیچر صارفین کے بڑے درد سر کا حل ثابت ہوگا

(پاک صحافت) واٹس ایپ میں ایک ایسے فیچر کو متعارف کرایا جا رہا ہے جو …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے