پی ڈی ایم

پی ڈی ایم کی جانب سے سوات میں حکومت کے خلاف عوامی طاقت کا مظاہرہ

سوات (پاک صحافت) پاکستان ڈیمو کریٹک موومنٹ (پی ٖڈی ایم) کی جانب سے آج سوات میں حکومت کے خلاف عوامی طاقت کا مظاہرہ کیا جائے گا۔ پی ڈی آئی رہنماؤں کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی حکومت کو رخصت کر کے ہی دم لیں گے۔ ذرائع کے مطابق پی ڈی ایم کے جلسے سے مولانا فضل الرحمٰن، (ن) لیگ کے صدر شہباز شریف سمیت دیگر قائدین خطاب کریں گے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ کی جانب سے منعقعد ہونے والے جلسے سے متعلق گفتگو کرتے ہوئے مسلم لیگ (ن ) کے رہنما اختیار ولی خان نے کہا  ہے کہ جلسے میں آج پی ڈی ایم قیادت آئندہ کالائحہ عمل جاری کرے گی، ان کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی حکومت کورخصت کرکے دم لے لیں گے۔

واضح رہے کہ  جلسے میں شرکت کے لئے شہباز شریف امیرمقام کیساتھ ریلی کی شکل میں پہنچیں گے جبکہ شاہدخاقان عباسی مالم جبہ سے ریلی لے کرپہنچیں گے۔دوسری جانب انتظامیہ نے جلسے کی اجازت دینے سے انکار کردیا ہے۔ ڈپٹی کمشنر کا کہنا ہے کہ ضلع بھر میں دہشت گردی اور حملوں کا خطرہ ہے۔ کورونا وائرس کی وجہ سے اجتماعات پر پابندی بھی ہے۔

یہ بھی پڑھیں

سیکیورٹی فورسز

ڈیرہ اسماعیل خان میں خفیہ اطلاع پر آپریشن، 2 دہشتگرد ہلاک

ڈیرہ اسماعیل خان (پاک صحافت) سیکیورٹی فورسز کی جانب سے ڈیرہ اسماعیل خان میں خفیہ …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے