مراد علی شاہ

وزیراعلی سندھ کا آٹا بلیک میلرز کیخلاف ایکشن لینے کا اعلان

سیہون (پاک صحافت) وزیراعلی سندھ سید مراد علی شاہ نے آٹا بلیک میلرز کے خلاف سخت ایکشن لینے کا اعلان کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق سیہون کے علاقے بھان سعید آباد میں ذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعلی سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ سندھ میں آٹے کے اسٹالز قائم کیے ہیں، روزانہ ساڑے 3 لاکھ بیگز دیے جاتے ہیں۔ آٹے کی بلیک کسی صورت قابل برداشت نہیں۔

وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ کا مزید کہنا تھا کہ 10 کلو والے آٹے کے بیگز اسٹالز پر موجود ہیں، جہاں جہاں آٹا بلیک میں فروخت ہوگا وہاں ایکشن لیں گے۔ انہوں نے کہا کہ سندھ میں دوسرے مرحلے کے بلدیاتی انتخابات 15 جنوری کو ہی ہوں گے۔

یہ بھی پڑھیں

عظمی بخاری

خیبرپختونخواہ کے لوگ 10 سال سے تبدیلی کے عذاب میں مبتلا ہیں۔ عظمی بخاری

لاہور (پاک صحافت) عظمی بخاری کا کہنا ہے کہ خیبرپختونخواہ کے لوگ 10 سال سے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے