فیس بک

فیس بک کا صحافی اور لکھاری حضرات کے لئے بڑا اعلان

نیو یارک (پاک صحافت) سماجی رابطے کی مقبول ترین ایپ فیس بک نے صحافی اور لکھاری حضرات کے لئے بڑا اعلان کر دیا، غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق  فیس بک نے اعلان کیا ہے کہ وہ منفرد رپوٹنگ کرنے والے صحافیوں کو 50 لاکھ ڈالر دینے جا رہا ہے۔ اس حوالے سے فیس بک اپنے نئے اشاعتی پلیٹ فارم کے لیے سوشل میڈیا کے ذریعے پیسے کمانے کے خواہش مند صحافیوں اور لکھاریوں کے ساتھ معاہدے کرے گا۔

تفصیلات کے مطابق  فیس بک انتظامیہ کا کہنا ہے کہ کا کہنا ہے کہ ایسے صحافیوں سے معاہدے کیے جائیں گے جو کسی معتوب کمیونٹی کے لیے آواز اُٹھانے والے واحد شخص ہوتے ہیں یا ایسی خبریں کسی بھی وجہ سے اسٹریم میڈیا کا حصہ نہیں بن پاتی ہیں۔ خیال رہے کہ فی الحال اس پیشکش کے لیے فیس بک نے صرف امریکا کے فری لانس صحافیوں سے درخواست طلب کی ہیں۔

واضح رہے کہ درخواستوں کا جائزہ مشترکہ طور انٹرنیشنل سینٹر فار جرنلسٹس اور نیشنل ایسوسی ایشن آف ہسپانک لیں گے جس کے بعد منتخب صحافیوں کو بزنس شروع کرنے کا موقع دیا جائے گا۔ یاد رہے کہ فیس بک کے اس اشاعتی پلیٹ فارم کا اعلان پچھلے ماہ کیا گیا تھا جو فیس بک پیجز کے ساتھ جڑا ہوگا جس میں صحافیوں کے لیے فری سیلف پبلشنگ ٹول بھی ہو گا جس کے ذریعے صحافی نیوز لیٹرز بھی بھیج سکیں گے یا پھر اسے اپنی ویب سائٹ بنانے کے لیے بھی استعمال کر سکیں گے۔

یہ بھی پڑھیں

واٹس ایپ

واٹس ایپ میں ایک بہت کارآمد فیچر کا اضافہ

(پاک صحافت) واٹس ایپ کی جانب سے اینڈرائیڈ صارفین کے لیے ایک کارآمد فیچر متعارف …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے