اوگرا

عوام پر بجلی بم گرانے کے بعد پیٹرول بم گرانے کی تیاری شروع

اسلام آباد (پاک صحافت) مہنگائی کے ستائے عوام پر بجلی بم گرانے کے بعد ایک بار پھر پیٹرول بم گرانے کی تیاریاں شروع کر دی گئی ہیں، ذرائع کے مطابق آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردو بدل کی سمری پیٹرولیم ڈویژن کو ارسال کردی، ذرائع کا کہنا ہے کہ 16 فروری کو پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا امکان ہے، تاہم قیمتوں کا حتمی فیصلہ وزارت خزانہ وزیراعظم کی مشاورت سے کرے گی۔

تفصیلات کے مطابق عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتوں میں اضافہ ہوا ہے جس کے سبب ملک میں پیٹرول کی قیمت میں 5 روپے 50 پیسے فی لیٹر اضافے کا امکان ہے۔ اسی طرح ڈیزل کی قیمت میں 5 روپے 75 پیسے فی لیٹر اضافہ ہوسکتا ہے، اوگرا نے سمری 30 روپے فی لیٹر لیوی پر تیار کی ہے۔ خیال رہے کہ آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا)  نے سمری میں پیٹرول 16 روپے فی لیٹر تک مہنگا کرنے کی تجویز دی ہے، اوگرا کی سمری میں ڈیزل 14 روپے 75 پیسے تک مہنگا کرنے کی تجویز دی ہے۔

واضح رہے کہ اس وقت پیٹرول پر پیٹرولیم لیوی 21 روپے 4 پیسے لی جارہی ہے، ڈیزل پر موجود پیٹرولیم لیوی 22 روپے 11 پیسے فی لیٹر ہے۔ یاد رہے کہ حکومت کی جانب سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردو بدل ہر 15 روز میں کیا جاتا ہے، گزشتہ 45 دن سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ ہورہا ہے۔ ذرائع کے مطابق 16 فروری سے ملک میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ایک بار پھر اضافے کا امکان ہے۔

یہ بھی پڑھیں

شہباز شریف

وزیراعظم شہباز شریف سعودی عرب روانہ، اہم ملاقاتیں متوقع

اسلام آباد (پاک صحافت) وزیراعظم شہباز شریف 28 سے 29 اپریل کو ریاض میں عالمی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے