اداکار

فیصل قریشی فلم ’منگو جٹ‘ سے پنجابی فلموں میں ڈیبیو کرینگے

لاہور (پاک صحافت) پاکستان شوبز انڈسٹری سے وابستہ معروف اداکار فیصل قریشی جلد فلم ’منگو جٹ‘ سے پنجابی فلموں میں ڈیبیو کرنے کے لیے تیار ہیں۔ خیال رہے کہ فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹا گرام پر ہدایت کار ابوعلیحہ نے پوسٹ شیئر کرتے ہوئے تصدیق کر دی۔

تفصیلات کے مطابق ہدایت کار نے پوسٹ شیئر کرتے ہوئے بتایا کہ فلم ’منگو جٹ‘ آئندہ برس عید الفطر پر ریلیز کی جائے گی جس میں مرکزی کردار فیصل قریشی نبھائیں گے۔ انہوں نے اپنے ایک انٹرویو میں بھی اس حوالے سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ مذکورہ فلم اس حوالے سے منفرد ہے کہ اس میں سندھ اور پنجاب کے فنکار یکجا ہوں گے۔

واضح رہے کہ ابوعلیحہ کے مطابق فلم کا اسکرپٹ تیار ہے اور فلم کی کاسٹنگ کا مرحلہ جاری ہے، خاتون کے مرکزی کردار کے لیے 3 بڑی اداکاراؤں کے ساتھ بات چیت جاری ہے۔ ابوعلیحہ اپنی فلموں کے منفرد موضوعات کے باعث عالمی شہرت کے حامل ہیں۔ حال ہی میں ریلیز ہونے والی حقیقی کہانی پر مبنی ان کی فلم ’ککڑی‘ بین الاقوامی اعزاز اپنے نام کر چکی ہے۔

یہ بھی پڑھیں

شاہ رخ ایک بار پھر ’ڈان‘ بنیں گے، بیٹی سوبانہ بھی ساتھ

(پاک صحافت) بالی ووڈ سپر اسٹار شاہ رخ خان ایک بار پھر فلموں میں ڈان …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے