نوازشریف زرداری

ان ہاؤس تبدیلی، سیاسی جوڑ توڑ کے ماہرآصف زرداری نواز شریف کو قائل کرنے میں کامیاب

لاہور  (پاک صحافت) پاکستان پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین اور سابق صدر مملکت آصف علی زرداری ان ہاؤس تبدیلی کے لئے پاکستان مسلم لیگ نکے قائد و سابق وزیر اعظم نواز شریف کو قائل کرنے میں کامیاب ہوگئے۔ ذرائع کے مطابق مسلم لیگ ن نے ان ہاؤس تبدیلی کے لئے پاکستان پیپلزپارٹی کو مکمل حمایت کا عندیہ دے دیا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ پی ڈی ایم ان ہاؤس تبدیلی، استعفوں، لانگ مارچ اور دھرناآپشن استعمال کریگی، سینیٹ الیکشن کے بعد پی ڈی ایم ان آپشنز پر غور کے لئےسرجوڑے گی۔

تفصیلات کے مطابق سیاست میں جوڑ توڑ کے ماہر آصف زرداری “ان ہاؤس تبدیلی ” کے لئے قائد نون لیگ میاں نواز شریف کو قائل کرنے میں کامیاب ہوگئے۔اس حوالے سے ذرائع کا کہنا ہے کہ پی پی ان ہاؤس تبدیلی کیلئےنمبر گیم پوری کریگی تو پی ڈی ایم حمایت کرے گی، ان ہاؤس تبدیلی آپشن کی ناکامی کی صورت میں پی پی نے استعفے آپشن پر مشروط آمادگی کا بھی اظہار کردیا ہے۔ خیال رہے کہ لانگ مارچ کے موقع پر استعفوں کا آپشن عوامی رد عمل پر منحصر ہوگا، اس کے علاوہ زرداری، نواز رابطہ اور پی ڈی ایم اتحاد برقراررکھنےپر اتفاق کیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ دو روز قبل پی ڈی ایم سربراہ نے پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین آصف علی زرداری اور قائد مسلم لیگ نون نوازشریف سے ٹیلی فونک رابطہ کیا تھا۔ یاد رہے کہ آصف زرداری اور مولانا فضل الرحمان کے درمیان رابطے میں اپوزیشن کے لانگ مارچ اور سینیٹ انتخاب میں پی ڈی ایم کے امیدواروں کی کامیابی کی بھرپور کوششوں پر اتفاق کیا گیا۔ دوسری جانب اس سے قبل قائد مسلم لیگ نون نوازشریف نے بھی مولانا فضل الرحمان کو ٹیلی فون کیا اور سینیٹ الیکشن سے جڑے ویڈیو اسکینڈل کی وجہ سے پیدا ہونے صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں

رانا ثناءاللہ

پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے ذریعے مسلط ہونا چاہتی ہے۔ رانا ثناءاللہ

فیصل آباد (پاک صحافت) رانا ثناءاللہ کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے