وزیر

اسرائیل سے منسلک دہشت گرد نیٹ ورک کے 12 ارکان گرفتار: ایرانی وزیر انٹیلی جنس

پاک صحافت یران کے وزیر انٹیلی جنس حجۃ الاسلام سید اسماعیل خطیب نے کہا ہے کہ ایران میں صیہونی حکومت سے منسلک دہشت گرد نیٹ ورک کے 12 ارکان کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔

وزیر انٹیلی جنس نے صوبہ زنجان میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ دشمن ایران کے عوام اور حکام کے اتحاد و یکجہتی کے سامنے بے بس ہو چکا ہے اور دشمن کی ہر سازش عوام کے سامنے بے نقاب ہو چکی ہے۔

انہوں نے کہا کہ دشمن عالمی میڈیا وار شروع کرکے ایران کے عوام کو اسلامی نظام سے بیزار کرنا چاہتا ہے لیکن عوام اور حکام کے درمیان ہم آہنگی ایک بار پھر فتح کے دروازے کھول رہی ہے۔

وزیر انٹیلی جنس نے حالیہ فسادات کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ آیت اللہ خامنہ ای کی بصیرت انگیز قیادت کے رہنما اصولوں اور عوام کی یکجہتی کے نتیجے میں ہم بحران سے باہر آئے اور آج سلامتی کے نتیجے میں ہمیں مضبوط قومی خودمختاری حاصل ہے۔

حجۃ الاسلام سید اسماعیل خطیب نے کہا کہ انقلاب کے فوراً بعد دشمن اسلامی جمہوری نظام کو تہس نہس کرنے کے درپے ہے، وہ اپنی دشمنی سے باز آنے والا نہیں ہے، وہ آئے روز نئی نئی سازشیں کر رہا ہے۔

وزیر انٹیلی جنس نے پکڑے گئے افراد کے مذموم عزائم کے بارے میں انکشاف کیا کہ وہ ملک کے اندر کئی مقامات پر تخریبی کارروائیاں کرنا چاہتے تھے اور ان کی تاریں اسرائیل سے جڑی ہوئی تھیں۔

یہ بھی پڑھیں

اسرائیلی فوج

حماس کو صیہونی حکومت کی پیشکش کی تفصیلات الاخبار نے فاش کردیں

(پاک صحافت) ایک معروف عرب میڈیا نے حکومت کی طرف سے جنگ بندی کے حوالے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے