دم گھٹنے کی شکایت

نیند میں دم گھٹنے کی شکایت،خطرناک بیماری کی علامت قرار

کراچی (پاک صحافت) طبی ماہرین نے نیند میں دم گھنٹنے کی شکایت کو خطرناک بیماری کی علامت قرار دے دیا ہے، ماہرین کا کہنا ہے کہ اگر آپ کو بھی ایسی شکایت ہے تو فوری ڈاکٹر سے رجوع کریں۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ نیند کے دوران دم گھنٹے کی شکایت درحیقیقت سلیپ اپنیا نامی بیماری کی نشانی ہے جس میں آکسیجن کم ہوجاتی ہے، یہ بیماری فالج کے خدشات بڑھا دیتی ہے۔ خیال رہے کہ اپنیا ایسی بیماری ہے جس سے اکثر لوگ واقف ہی نہیں ہیں اور نہ ابھی تک اس بیماری کوئی علاج دریافت ہوسکا ہے لیکن ڈاکٹروں کی جانب سے اس بیماری سے نجات حاصل کرنے کےلیے ورزش کرائی جاتی ہے۔

تفصیلات کے مطابق دنیا بھر میں سلیپ اپنیا نامی بیماری کے 1 ارب کے قریب لوگ اس خطرناک بیماری میں مبتلا ہیں جس میں گلے کے بٹھے کمزور ہوجاتے ہیں اور جب مریض سونے لیٹتا ہے تو اس سانس لینے میں دشواری ہوتی ہے۔ طبی ماہرین کا کہنا ہے کہ سلیپ اپنیا نامی بیماری دل پر اثرات ڈالتی ہے جس کے نتیجے میں فالج کے خدشات کافی حد تک بڑھ جاتے ہیں۔ ماہرین  صحت کے مطابق پانپنا اور تیزی سے سانس لینا بھی سلیپ اپنیا کے خدشات بڑھا دیتا ہے۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ یہ بیماری بچوں اور بڑوں دونوں میں پائی جاتی ہے لیکن زیادہ شکار اس بیماری کا بڑی عمر کے افراد ہوتے ہیں۔

واضح رہے کہ یہ بیماری سول فورسز کے افراد میں زیادہ پائی جاتی ہے کیونکہ ان کی نوکری ایسی ہوتی ہے، جس میں اسے دھول مٹی میں رہنا پڑتا ہے، گولیوں اور مجرموں سے درمیان رہنا پڑتا ہے جس کا اثر ان کے دماغ پر ہوتا ہے۔ یاد رہے کہ سلیپ اپنیا کی کچھ نشانیاں ہیں، جس میں پہلی صبح اٹھ کر پانی پینا، دوسری سارا دن تھکاوٹ کا شکار رہنااور ہر وقت نیند میں رہنا کیونکہ رات کو صحیح سے سو نہیں پاتے جبکہ یاداشت کا کمزور ہونا ہے۔ یاد رہے کہ سلیپ اپنیا سے بچنے کےلیے ورزش کرائی جاتی ہے، جس میں پانچ مرتبہ ناک سے سانس لی جاتی ہے اور پھر ناک سے ہی باہر نکالی جاتی ہے، اسکے بعد زبان کو دانتوں میں پکڑ کر اپنا لہاب دہن اندر نگلا جاتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

پاکستان

وزیر اعظم پاکستان نے ایران کے ساتھ اقتصادی تعلقات کی مضبوطی پر زور دیا

پاک صحافت اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر کے ساتھ ملاقات میں پاکستان کے قائم مقام …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے