محمد زبیر

عمران خان کے ہوتے ہوئے معیشت کی بہتری ممکن نہیں۔ محمد زبیر

کراچی (پاک صحافت) محمد زبیر نے کہا ہے کہ عمران خان کے برسراقتدار ہوتے ہوئے ملکی معیشت کی بہتری کا کوئی امکان نہیں ہے۔ بلکہ آئے روز معاشی حالت مزید خراب ہوجائے گی۔

تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کے رہنما اور میاں محمد نواز شریف کے ترجمان محمد زبیر نے کہا ہے کہ حفیظ شیخ کے تبدیل ہوجانے سے ملکی معیشت میں کوئی تبدیلی نہیں آئے گی بلکہ معاشی حالات مزید خراب ہوں گے۔ جب سے پی ٹی آئی کی حکومت آئی ہے ملک میں مہنگائی بڑھتی جارہی ہے۔ ضرورت کی اشیاء عوام کی پہنچ سے دور ہوچکی ہیں۔

محمد زبیر کا مزید کہنا ہے کہ حفیظ شیخ جب بھی پاکستان آئے وزارت سنبھالنے آئے اور جب بھی وزارت ختم ہوتی ہے وہ واپس چلے جاتے ہیں۔ حفیظ شیخ کا پورا خاندان اور جائیداد بھی بیرون ملک میں ہے جبکہ پاکستان میں اس کا کوئی اسٹیک نہیں ہے۔

یہ بھی پڑھیں

شہباز شریف

وزیراعظم شہباز شریف سعودی عرب روانہ، اہم ملاقاتیں متوقع

اسلام آباد (پاک صحافت) وزیراعظم شہباز شریف 28 سے 29 اپریل کو ریاض میں عالمی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے