اتحادی

حکومتی اتحاد کی جانب سے پرویز الہی کی ناکامی کے لیے پلان بی تیار

اسلام آباد (پاک صحافت) حکومتی اتحاد نے وزیر اعلی پنجاب پرویز الہی کی ناکامی کے لیے پلان بی تیار کر لیا ہے۔ خیال رہے کہ عمران خان کی جانب سے 23 دسمبر کو پنجاب اسمبلی تحلیل ہونی تھی تاہم نہ ہو سکی جسے حکومتی اتحاد اپنے پلان اے کی کامیابی قرار دے رہے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق عمران خان کی 23 دسمبر کو پنجاب اور کے پی اسمبلی تحلیل کرنے کی حکمت عملی ناکام بنانے کے دعویدار حکمران اتحاد جسے اس نے پلان اے کی کامیابی قرار دیا اب اس نے پنجاب اسمبلی کے مخصوص ممبران سے حتمی روابط کیلئے منصوبہ بندی مکمل کر لی ہے جسے پلان بی کا نام دیا گیا ہے۔ خیال رہے کہ حکمران اتحاد نے صوبائی وزیر حسنین بہادر دریشک کے استعفے کی نا منظوری کو پی ٹی آئی اور پرویز الٰہی کے مابین عارضی سیٹلمنٹ قرار دیا ہے۔

واضح رہے کہ وزیراعظم شہباز شریف اور مسلم لیگ ق کے سربراہ چوہدری شجاعت کی حالیہ ملاقات میں اس پلان پر گراس روٹ لیول تک بات چیت ہوئی جس کے تحت مخصوص ممبران سے روابط کی تکمیل اور مثبت نتیجہ خیزی حکمران اتحاد کے نزدیک پرویز الٰہی کیلئے ایوان سے اعتماد کے ووٹ میں ممکنہ ناکامی کی سب سے بڑی وجہ ہوگی، روابط کیلئے تجویز کیے گئے ممبران مبینہ طور پر پنجاب کی حکمران جماعتوں سے اختلاف رکھتے ہیں۔ ذرائع کے مطابق یہ کام آصف زرداری، چوہدری شجاعت ،جہانگیر ترین اور ن لیگ کے اہم رہنما مکمل کریں گے، اسی پلان کے تحت قائد حزب اختلاف حمزہ شہباز ممکنہ طور پر 5 جنوری کو واپس وطن آرہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

بارش

بلوچستان میں طوفانی بارشوں سے 18 افراد جاں بحق

کوئٹہ (پاک صحافت) بلوچستان میں طوفانی بارشوں کے باعث مختلف حادثات میں 18 افراد جاں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے