شرجیل میمن

کراچی میں عید کے بعد پنک بس سروس کا دوسرا مرحلہ شروع کیا جائے گا۔ شرجیل میمن

کراچی (پاک صحافت) شرجیل میمن کا کہنا ہے کہ کراچی میں عید کے بعد پنک بس سروس کا دوسرا مرحلہ شروع کیا جائے گا۔

تفصیلات کے مطابق سندھ کے سینئر وزیر شرجیل انعام میمن نے کہا ہے کہ کراچی میں عید کے فوری بعد الیکٹرک بسوں کے ذریعے خواتین کے لیے مخصوص پنک بس سروس کا دوسرا مرحلہ شروع کیا جائے گا۔

شرجیل میمن کا مزید کہنا تھا کہ میرپور خاص میں عوام الناس کو سفری سہولیات کی فراہمی کے لئے پیپلز بس سروس شروع کی جائے گی، پبلک ٹرانسپورٹ استعمال کرنے والوں کے لئے کیش لیس ٹکٹ سروس متعارف کروائی جائے گی۔

انہوں نے کہا کہ سندھ حکومت کی جانب سے اورنج لائن بی آر ٹی اور ریڈ لائن بی آر ٹی کو جوڑنے کے لئے مفت شٹل سروس شروع کی جائے گی۔ جبکہ کراچی کے عوام کے لئے مفت شٹل سروس عید کے فوری بعد شروع ہوگی۔

یہ بھی پڑھیں

بشام، چینی انجینئرز پر حملے میں ملوث 4 دہشتگرد گرفتار

بشام (پاک صحافت) خیبر پختونخوا کے شہر بشام میں چینی انجینئرز پر خودکش حملے میں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے