مولانا فضل الرحمن

پی ٹی آئی حکومت کا گھر جانا ناگزیر ہوچکا ہے۔ مولانا فضل الرحمن

پشاور (پاک صحافت) مولانا فضل الرحمن نے کہا ہے کہ ملک میں بڑھتی ہوئی مہنگائی اور بے روزگاری سمیت دیگر مسائل کو مدنظر رکھتے ہوئے پی ٹی آئی حکومت کا گھر جانا ناگزیر ہوچکا ہے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ کے سربراہ مولانا فضل الرحمن اور آفتاب شیرپاو کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ ہوا ہے۔ دونوں رہنماوں نے ملکی سیاسی صورت حال سمیت معاشی حالات کے متعلق باہمی تبادلہ خیال کیا ہے۔ جبکہ پی ٹی آئی حکومت کی کارکردگی اور اپوزیشن رہنماوں کے خلاف انتقامی کارروائیوں کا بھی جائزہ لیا ہے۔

اس دوران گفتگو کرتے ہوئے سربراہ پی ڈی ایم مولانا فضل الرحمن نے کہا ہے کہ ملک کی بگڑتی ہوئی معاشی صورت حال سمیت دیگر مسائل و چیلنجز کو مدنظر رکھتے ہوئے حکومت کا گھر جانا ناگزیر ہوچکا ہے۔ دونوں رہنماوں نے اپوزیشن اتحاد کو مزید فعال بنانے کے لئے اتفاق کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

بلوچستان کی 14 رکنی کابینہ نے حلف اٹھا لیا

کوئٹہ (پاک صحافت) بلوچستان کابینہ کی گورنر ہاؤس میں حلف برداری کی تقریب ہوئی۔ جس …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے