پاکستان روس

پاکستان کے روس کیساتھ تجارت کیلئے تمام سفیروں کی رپورٹ طلب

اسلام آباد (پاک صحافت) قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی کے اجلاس کے دوران پاکستان کے روس کے ساتھ تجارت کیلئے تمام سفیروں کی رپورٹ طلب کرلی گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی خارجہ کا اجلاس چیئرمین محسن داوڑ کی زیر صدارت پارلیمنٹ ہاؤس میں ہوا۔ اجلاس کے آغاز پر ایڈیشنل سیکرٹری کی پاکستان کی روس اور وسطیٰ ایشیاء ریاستوں کے ساتھ تجارت پر بریفنگ پیش کی اور بتایا کہ پاکستان کی روس اور وسطیٰ ایشیائی ریاستوں کے ساتھ کوئی براہ راست پرواز نہیں ہے ، ہم نے براہ راست فلائیٹس چلانے کی سفارش کی ہے۔

اس موقع پر چیئرمین کمیٹی محسن داوڑ نے کہا کہ ہم آزاد ملک ہیں ہمیں امریکہ کی کالونی نہیں بنانی چاہیے تجارت سب کے ساتھ کرنی چاہیے۔ جن ممالک پر پابندی نہیں ہے ان سے کاروبار کیا جاسکتا ہے اگر چیزیں سستی اور معیاری کوالٹی کے ملیں تو ہمیں لینی چاہیے۔ حکام نے بتایا کہ چین اور بھارت کے درمیان حالات خراب ہیں مگر تجارت چل رہی ہے جبکہ ہم نے کشمیر کا مسئلہ ہونے پر بھارت سے تجارت بند کردی مگر اس پر فرق نہیں پڑا۔ ایران کے ساتھ ہم نے گیس پائپ لائن پر بہت کام کیا مگر کام شروع نہیں ہوسکا۔

یہ بھی پڑھیں

شہباز شریف

وزیراعظم شہباز شریف سعودی عرب روانہ، اہم ملاقاتیں متوقع

اسلام آباد (پاک صحافت) وزیراعظم شہباز شریف 28 سے 29 اپریل کو ریاض میں عالمی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے