مریم اورنگزیب

عمران خان کو 2022 میں میڈیا پریڈیٹر قرار دیا گیا تھا۔ مریم اورنگزیب

اسلام آباد (پاک صحافت) مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ عمران خان کو 2022 میں میڈیا پریڈیٹر قرار دیا گیا تھا۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے آزادی صحافت کی عالمی درجہ بندی میں پاکستان کے 7 درجے بہتر ہونے پر اظہار تشکر کرتے ہوئے کہا ہے کہ میڈیا کو زدو کوب، اغوا کرنے، گولیاں مارنے، پسلیاں توڑنے، لفافہ، بکاو کہنے، غلیظ کردار کشی کی مہم چلانے والا دور آہستہ آہستہ ختم ہو رہا ہے جس کا عالمی سطح پر اعتراف بھی ہورہا ہے۔

مریم اورنگزیب کا مزید کہنا ہے کہ پاکستان کے ماتھے پر لگا میڈیا پریڈیٹر کا بدنما داغ دھونے کی کوشش کی جا رہی ہے۔ عمران میڈیا پریڈیٹر کا 4 سال کا ڈالا گند رفتہ رفتہ صاف ہورہا ہے، الحمدللہ۔ پاکستانی قوم اور میڈیا کو مبارک پیش کرتی ہوں کہ میڈیا انڈیکس میں پاکستان بہتر ہورہا ہے۔ وزیراعظم شہبازشریف کی قیادت میں ایک سال میں میڈیا کے حوالے سے پیش رفت ہونا خوش آئند ہے۔

انہوں نے کہا کہ اللہ کا شکر ہے کہ فیٹف کی گرے لسٹ سے نکلنے کے بعد میڈیا فریڈم انڈیکس میں بہتری کی ایک اور نیک نامی پاکستان کو ملی۔ رائے اور صحافت کی آزادی کی جدوجہد کرنے، صعوبتیں اور ظلم برداشت کرنے والے صحافیوں اور تنظیموں کو سلام پیش کرتے ہیں، ان کے تعاون و رہنمائی میں بہتری کا یہ سفر جاری رکھیں گے۔

مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ موجودہ حکومت میڈیا سے متعلق جمہوری رویے پر کاربند ہے۔ 7 درجے بہتری ثبوت ہے کہ ہماری سمت درست اور نیت بہتری کی جانب ہے۔ یہ رپورٹ جمہوری عوامی حکومت اور غیرجمہوری مسلط حکومت کے درمیان فرق بتاتی ہے۔ ان شاءاللہ میڈیا اور اظہار رائے کے آئینی حقوق کو مزید تقویت دینی ہے۔

یہ بھی پڑھیں

عظمی بخاری

خیبرپختونخواہ کے لوگ 10 سال سے تبدیلی کے عذاب میں مبتلا ہیں۔ عظمی بخاری

لاہور (پاک صحافت) عظمی بخاری کا کہنا ہے کہ خیبرپختونخواہ کے لوگ 10 سال سے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے