چینی وزیر خارجہ

چینی وزیر خارجہ چن گانگ پاکستان پہنچ گئے

اسلام آباد (پاک صحافت) چینی وزیر خارجہ چن گانگ سہ فریقی کانفرنس میں شرکت کے لیے 2 روزہ دورے پر پاکستان پہنچ گئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان آمد کے موقع پر وزارت خارجہ کے اعلی حکام نے چن گانگ کا استقبال کیا، عہدہ سنبھالنے کے بعد یہ ان کا پہلا دورہ ہے۔ چین کے وزیر خارجہ چن گانگ اور افغانستان کے وزیر خارجہ امیر خان متقی دورہ پاکستان کے دوران 6 مئی کو پانچویں چین، پاکستان اور افغانستان سہ فریقی وزرائے خارجہ مذاکرات میں شرکت کریں گے۔

دفتر خارجہ سے جاری بیان کے مطابق وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری اور چن گانگ پاک چین اسٹریٹجک ڈائیلاگ کے چوتھے دور کی مشترکہ صدارت کریں گے، دونوں فریق اسٹریٹجک کوآپریٹو پارٹنرشپ کی توثیق کریں گے۔

یہ بھی پڑھیں

وزیرِ اعظم شہباز شریف کی سعودی عرب میں بل گیٹس سے ملاقات

اسلام آباد (پاک صحافت) وزیرِ اعظم شہباز شریف نے سعودی دارالحکومت ریاض میں ڈبلیو ای …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے